Wa'iz / Wa'iza — Advanced Islamic Preaching Certification
داخلہ کھلنے پر فوری اطلاع کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
واعظ / واعظہ کورس مصباح الدجیٰ یونیورسٹی کا سب سے جامع اور مکمل دینی تربیتی کورس ہے جس کا دورانیہ 2 سال (4 سمیسٹر) ہے۔
اس کورس میں قرآن، حدیث، فقہ، اصول فقہ، فلسفہ، منطق، عرفان، تاریخ، علم کلام، علم رجال، عربی، فارسی، خطابت اور مناظرہ سمیت 23 جامع مضامین شامل ہیں۔
یہ کورس خاص طور پر ان افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو مجالس، جلسے اور مناظرے کے لیے تیار ہونا چاہتے ہیں اور دین کی مکمل تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
کورس مکمل ہونے پر طالب علم خطابت، مناظرہ اور دینی علوم میں مہارت حاصل کر لیتا ہے۔ ممتاز پوزیشن لینے والے طلباء کو ایران اور عراق کا خصوصی تعلیمی دورہ بھی کروایا جاتا ہے۔
دورانیہ: 6 ماہ | کل نمبر: 500
پانچ منتخب موضوعات پر مجالس۔ ہر موضوع پر 10 منٹ فضائل + 5 منٹ مصائب۔ (8+4 نمبر)
کتاب: خورشید خاور (ترجمہ شہبازیہ)۔ تین دفعہ 5 منٹ کے لیے حمایت و تردید میں دلائل۔ (4+4+4 نمبر)
چاروں پارٹس کے 1 تا 16 اجزاء میں سے ہر جزء سے دو دو سوال پوچھے جائیں گے۔ (کل 64 نمبر)
23 مضامین — 4 سمیسٹر
ترجمہ قرآن پارہ 30 اور 1 تا 15 — تفسیر: شیعہ و سنی کم از کم 5 تفاسیر — قرآن در اسلام (طباطبائی) — الفوز الکبیر (شاہ ولی اللہ)
الوجیزہ (شیخ بہائی) — البدایہ (شہید ثانی) — نخبۃ الفکر (ابن حجر) — الاحتجاج للطبرسی — حکم النبی الاعظم — کتب اربعہ کا تعارف — صحاح ستہ کا تعارف
نہج البلاغہ — صحیفہ کاملہ
احکام کی تعلیم (فلاح زادہ) — اللمعۃ الدمشقیہ (شہید اول) — شرائع الاسلام (محقق حلی) — شرح لمعہ (شہید ثانی) — المکاسب (شیخ انصاری)
مبادی الاصول (علامہ حلی) — اصول الشاشی — رسائل / فرائد الاصول (شیخ انصاری) کا تعارف — کفایۃ الاصول کا تعارف
الصراط السوی فی احوال المہدی (علامہ سبطین سرسوی)
خلافت الابیہ (علامہ سبطین سرسوی) — الیقین (علامہ حلی) — اتحاق الحق (قاضی نور اللہ شوستری)
علم کلام (شہید مطہری) — کشف الاسرار — رسالہ لیلیہ — شرح باب حادی عشر — کشف المراد فی شرح تجرید الاعتقاد
الوجیزہ فی علم الرجال (باقر مجلسی) — اصول علم الرجال جلد 1 و 3 — وجیزہ فی علم الرجال (شیخ مشکینی)
بدایۃ الحکمۃ — فلسفہ (شہید مطہری)
الوجیزی المنطق — منطق (شہید مطہری)
تصوف — شریعت — طریقت — حقیقت (شہید مطہری)
اسلام (مہدی پیشوائی) — تاریخ احمدی (نواب شیخ احمد حسین)
معاشرت اسلامی / تہذیب: تہذیب الاسلام (مجلسی)
صرف بیہائی — ابواب الصرف — مصباح الصرف
مصباح النحو — بدایۃ النحو عربی — کا معلم (حصہ اول تا چہارم)
دروس اللغۃ العربیہ — عربی بول چال (AIOU) — قصص الاطفال
تدریس زبان فارسی (خانہ فرہنگ ایران) — داستانہائے فارسی (AIOU)
تفاسیر — احادیث — مساند — تواریخ — مناظرات — مقاتل کا تعارف
ادیان عالم
منتخب موضوعات — فضائل و مصائب — عملی تربیت
منتخب موضوعات — شیعہ کتب — سنی کتب — دلائل اور ردود
دی میسیج — شہید کوفہ — مختار نامہ — غریب طوس
یہ کورس 23 مضامین کے ساتھ دین کی مکمل اور جامع تعلیم فراہم کرتا ہے۔ قرآن سے لے کر فلسفہ، منطق، تاریخ اور عرفان تک — سب کچھ ایک جگہ۔
صرف کتابی علم نہیں بلکہ ہر سمیسٹر میں عملی مجالس، خطابت اور مناظرے کی تربیت بھی شامل ہے۔
کورس کے اختتام پر طالب علم عربی اور فارسی میں بات چیت کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ عربی گرامر، نحو اور صرف شامل ہیں۔
ممتاز طلباء کو قم المقدسہ اور نجف اشرف کا خصوصی تعلیمی دورہ کروایا جاتا ہے۔
کورس مکمل ہونے پر مصباح الدجیٰ یونیورسٹی کی طرف سے مستند اور قابل اعتماد سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔
دنیا کے جدید ترین یونیورسٹیز کے معیار پر تیار کردہ LMS میں ویڈیو لیکچرز، PDF نوٹس اور آن لائن امتحانات سب دستیاب ہیں۔
واعظ / واعظہ کورس میں داخلہ جلد شروع ہو گا۔ نیچے دیے گئے نمبر پر واٹس ایپ کریں اور پہلے اطلاع پانے والوں میں شامل ہو جائیں۔
دوسرے کورسز کے لیے: جاری کورسز دیکھیں