مصباح الدجیٰ یونیورسٹی

تعلیمات قرآن و اھل بیت علیہم السلام






Most Popular Course

ایسوسی ایٹ عالم / عالمہ

کورس کا تعارف

اس کورس میں تفسیر قرآن، احادیث، تجوید، احکام، عقائد اور اخلاق کے حوالے سے کتب کو شامل کیا گیا ہے۔

مصباح الدجیٰ یونیورسٹی میں سب سے زیادہ اس کورس کو پسند کیا جاتا ہے جسے اب تک دنیا بھر سے ھزاروں سٹوڈنٹس کر چکے ہیں۔

ایسوسی ایٹ عالم / عالمہ کو خاص طور پر شیعہ سکالرز یا اُن لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو قوم کی مختلف پلیٹ فارمز پر نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

Why We Are Different

امتیازی خصوصیات

موبائل یا لیپ ٹاپ سے رسائی

ایڈمیشن کے بعد سٹوڈنٹ کا LMS اکاؤنٹ بنا دیا جاتا ہے۔ وہ کسی بھی وقت اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ سے ویڈیو لیکچرز سن سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے اور PDF نوٹس سے استفادہ کر سکتا ہے۔

کتب کے اصل صفحات کی نمائش

ہم صرف حوالہ دینے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ لیکچر کے دوران سکرین پر کتاب کا اصل صفحہ (Original Scan) بھی شو کر دیتے ہیں تاکہ تحقیق آسان ہو اور طالب علم کا اطمینان ہو۔

اعراب اور ترجمہ کی سہولت

ہم نے عربی عبارت پر اعراب لگا دیے ہیں اور اس کا باقاعدہ ترجمہ بھی کر دیا ہے تاکہ سٹوڈنٹس کو حدیث یا عبارت پڑھنا، سمجھنا اور اسے یاد کرنا انتہائی آسان ہو جائے۔

آن لائن رہنمائی اور گروپس

اساتذہ کے ساتھ آن لائن گفتگو کی سہولت کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے الگ الگ واٹس ایپ گروپس بنائے جاتے ہیں تاکہ وہ علمی مباحثہ کر سکیں اور سوالات پوچھ سکیں۔

صرفی اور نحوی تراکیب

آیات اور احادیث میں موجود کلمہ کی صرفی اور نحوی وضاحت (اسم، فعل، فاعل، مفعول) کر دی گئی ہے تاکہ طالب علم عربی گرامر کی باریکیوں کو بھی سمجھ سکیں۔

آڈیو ویژول (Audio Visual)

سٹوڈنٹس کو اچھی طرح سمجھانے کے لیے چیزوں کو عملی طور پر دکھایا جاتا ہے۔ جیسے وضو کا طریقہ عملی ویڈیو میں، یا تاریخی مقامات کی تصاویر وغیرہ۔

آن لائن امتحان اور فوری رزلٹ

مصباح الدجیٰ یونیورسٹی یہ سہولت دیتی ہے کہ آپ اپنی فرصت کے اوقات میں جب چاہیں امتحان دے سکتے ہیں۔ امتحان مکمل ہوتے ہی رزلٹ فوراً سکرین پر شو ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی جواب غلط ہو تو درست جواب بھی نشاندہی کے ساتھ بتا دیا جاتا ہے۔

Syllabus Breakdown

کورس میں شامل کتب

Associate Alim Course Books
یہ تمام کتب پی ڈی ایف فارمیٹ میں ایل ایم ایس پر دستیاب ہوں گی

فرمانِ رسولؐ

یہ کتاب فضائل محمد و آل محمد علیہم السلام پر مبنی مختصر احادیث پر مشتمل ہے۔ جنہیں خطباء اپنی مجالس میں اکثر بیان کرتے ہیں۔ ان کا انتخاب صحاح ستّہ اور اہل سنّت کی دیگر معتبر کتب سے کیا گیا ہے۔

یہ ایک تحقیقی کتاب ہے۔ اس میں احادیث کے متن پر بات کی گئی ہے کہ مختلف محدثین نے ایک ہی حدیث کو کن الفاظ میں بیان کیا ہے۔

اس کتاب میں کل 12 درس ہیں اور ہر درس میں 5 احادیث۔ کتاب کے دوسرے حصّے میں مدحتِ اہل بیتؑ کے بارے میں عربی، فارسی اور اردو شعراء کے اشعار کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

ہمارے عقائد

اس کتاب میں شیعہ عقائد کو بہت ہی عام فہم انداز سے بیان کیا گیا ہے۔ علم کلام کی مشکل ترین بحثوں کو کم پڑھا لکھا شخص بھی آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔

مؤلف: آیۃ اللہ العظمیٰ آقای ناصر مکارم شیرازی
خصوصیت: ہر بحث میں عقلی اور نقلی دلائل دیے گئے ہیں۔

معراج السعادۃ

یہ کتاب تعلیم و تربیت اور انسان سازی کی بابت علم اخلاقیات کی تمام کتابوں میں جامع ترین اور مستند ترین ہے۔

اس کے مؤلف علم و عمل کے پیکر حضرت آیۃ اللہ ملا احمد نراقی ہیں۔ یہ کتاب ایک عرصے تک حوزہ علمیہ قم اور نجفِ اشرف کے سلیبس کا حصّہ رہی ہے۔

احکام کی تعلیم

یہ ایک تدریسی کتاب ہے جو معلّم کے توسط سے پڑھائی جاتی ہے اس کے باوجود کوشش کی گئی ہے کہ اسے ایسے تالیف کیا جائے تاکہ اس کا براہ راست مطالعہ کرنا بھی مفید ہو۔

اس کتاب کا متن؛ جمہوریہ اسلامی ایران کے بانی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خمینی (قدس سرہ) کے فتاویٰ کے مطابق ہے۔

کلامِ خدا

قرآن مجید میں بہت واضح حکم ہے کہ وضو کرتے وقت پاؤں کا مسح کرنا چاہیے۔ تمام شیعہ علماء اور دیگر مسالک کے مفسرین کی ایک کثیر تعداد نے مسح کرنے کو واجب بیان کیا ہے۔

جبکہ ایک قلیل تعداد نے اختلاف کرتے ہوئے وضو میں پاؤں کے دھونے کے بارے میں ایک بہت ہی کمزور دلیل دی ہے۔ جس کی وضاحت لیکچر میں کر دی گئی ہے۔

وضوءِ رسولؐ

اس کتاب کو پڑھ کر بہت سے افراد مذہب اہل بیتؑ میں داخل ہو چکے ہیں۔ جس سے پریشان ہو کر غیر شیعہ علماء نے اس کے جواب میں کتابیں لکھیں۔

’’ ہمارا مقصد ان حضرات کو حقیقت حال سے آگاہ کرنا ہے جو پروفیسر صاحب کی کتاب پڑھ کر غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں (یعنی شیعہ ہو گئے ہیں)۔ ‘‘

معلّم تجوید

تجوید و قرأت کے لیے یہ کتابچہ انتہائی اہم ہے۔ اس میں قواعد کو سادہ انداز سے بیان کیا گیا ہے۔ مشق کے لیے آڈیو اور ویڈیو لیکچرز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

چند دن کی محنت سے قرآن مجید اور دعاؤں کی تلاوت تجوید و قرآت کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔ قاری صاحب سٹوڈنٹس کی ہر مشق کو انفرادی طور پر چیک کرتے ہیں اور سٹوڈنٹ کی اصلاح بھی کرتے ہیں۔

مصبا ح النجاۃ

یہ کتاب ان منتخب دعاؤں کا مجموعہ ہے جو ہمیشہ مؤمنین و مؤمنات کا وظیفہ رہی ہیں۔

حدیث کساء دعائے توسّل دعائے کمیلؒ

ان دعاؤں کا آسان اردو میں ترجمہ بھی کر دیا گیا ہے۔

Course Dashboard

کورس کے مشمولات

ویڈیو لیکچرز

Video Lectures

آڈیو لیکچرز

Audio Lectures

پی ڈی ایف کتب

PDF Books

زبان: اردو

Urdu Language

اسائنمنٹس

Assignments

کوئز ٹیسٹ

Quizzes

زبانی امتحان

Oral Exam

فائنل امتحان

Final Exam

سرٹیفکیٹ

Certificate

آن لائن کورس

Online Access

Finalize Your Admission

"Your journey towards sacred knowledge is just one form away.
Join thousands of students worldwide."

اپنے مقدس تعلیمی سفر کا آغاز کریں

yes Monthly Membership
06 Months
0 Applicants

Registration Step

داخلہ فارم پُر کریں
Click to open official form