قرآن فہمی کا ایک منفرد اور تحقیقی انداز، جہاں فرقہ واریت سے ہٹ کر خالص علمی بنیادوں پر آیات کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
اس کورس میں 40 معتبر تفاسیر کی روشنی میں تفسیر کی گئی ہے۔ تفسیرِ قرآن کے اس اسلوب کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔
اس میں نہ صرف آیات کے معنی و مفاہیم بیان کیے گئے ہیں بلکہ تحقیقی انداز میں مختلف مکاتب فکر کی آراء کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔ یہ کورس ان لوگوں کے لیے ہے جو سطحی مطالعہ کی بجائے گہرائی میں جا کر کلامِ الٰہی کو سمجھنا چاہتے ہیں۔
ہم نے فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر تمام مکاتب فکر کی بہترین تفاسیر سے استفادہ کیا ہے تاکہ آپ کو قرآن کا خالص پیغام مل سکے۔
آیات کا اُردو اور انگلش میں لفظی اور بامحاورہ ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔
ہر کلمہ کی صرفی (اسم، فعل) اور نحوی (فاعل، مفعول) وضاحت کی گئی ہے۔
موبائل یا لیپ ٹاپ سے کسی بھی وقت لیکچرز سنیں، ڈاؤن لوڈ کریں اور نوٹس پڑھیں۔
حوالہ جات کی بجائے کتاب کا اصل صفحہ سکرین پر شو کیا جاتا ہے تاکہ اطمینان ہو۔
آیات میں مذکور اشیاء (جیسے ناقوس وغیرہ) کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔
عربی عبارات پر اعراب لگا کر ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ پڑھنا آسان ہو۔
آن لائن امتحان دیتے ہی رزلٹ فوراً سکرین پر شو ہو جاتا ہے۔
واٹس ایپ گروپس اور اساتذہ کے ساتھ آن لائن گفتگو کی سہولت موجود ہے۔
ہر آیت کی تفسیر کے اختتام پر سٹوڈنٹس سے کچھ ایسے تحقیقی سوالات پوچھے جاتے ہیں جو ذہن کو سوچنے پر مجبور کرتے ہیں:
اس مختصر کورس کے بعد آپ منتخب آیت کے عنوان پر مجلس پڑھ سکیں گے (بشرطیکہ لیکچرز سے ریگولر استفادہ کریں)۔
بار بار صرفی اور نحوی اصطلاحات کے استعمال سے سٹوڈنٹس کو عربی گرائمر سے کافی حد تک آشنائی ہو جاتی ہے۔
مختلف مفسرین کی آراء اور تجزیہ کے بعد آیات کا ترجمہ کرنے کا فن سٹوڈنٹ کی سمجھ میں آجاتا ہے۔
اہل سنّت اور شیعہ کی معتبر تفاسیر اور مفسرین کے ناموں اور کتب سے مکمل آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
علم و معرفت میں اضافے سے پروردگار اور آئمہ معصومینؑ کے ساتھ ارتباط مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جاتا ہے۔
حدیث رسولؐ: "اگر تم خوشگوار زندگی اور شہادت کی موت چاہتے ہو تو قرآن پڑھنا سیکھو۔"
"میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ تفسیر قرآن کو اتنے تحقیقی اور دلچسپ انداز میں پڑھایا جا سکتا ہے۔ 40 تفاسیر کا مطالعہ ایک ہی پلیٹ فارم پر ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔"
"The course is completely free.
Join 710+ students worldwide."
ابھی داخلہ لیں اور فہم قرآن حاصل کریں