مصباح الدجیٰ یونیورسٹی

تعلیمات قرآن و اھل بیت علیہم السلام






About Misbahudduja University
About Us

تعارف و اغراض مقاصد

عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق علومِ آلِ محمدؑ کی ترویج کا عظیم عالمی ادارہ

لمحہ فکریہ

مستقبل کے تعین کے لیے ضروری ہے کہ کچھ سوالات اپنے آپ سے کیے جائیں اور ان پر تدبر کیا جائے۔ پاکستان میں ملت تشیع نے اب تک علوم محمد و آل محمد ؑ کی ترویج کے لیے کتنا کام کیا ہے؟ کیا ہم نے حضرت امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں؟

خود احتسابی کے چند سوالات:

کیا ہمارے گھر اس قابل ہیں کہ حجت خدا تشریف لا سکیں؟

کیا ہمارے بچے دینی معلومات مکتب تشیع سے لے رہے ہیں یا غیروں سے؟

کیا ہم نے زکوۃ اور خمس ادا کر کے اپنے مال کو پاکیزہ بنا لیا ہے؟

کیا ہماری تفاسیر اور کتب کے تراجم آسان اردو میں دستیاب ہیں؟

کیا دشمنانِ آل محمد علمی میدان میں ہم سے خائف ہیں؟

کیا ملت جعفریہ میں اتحاد ہے یا تقسیم در تقسیم جاری ہے؟

"If gold rusts, what shall iron do?"

”اگر سونے کو زنگ لگ جائے تو لوہا کیا کرے گا؟ یعنی اگر رہنما ہی مادیت پرستی کا شکار ہو جائے تو عوام کا کیا بنے گا۔“

— Geoffrey Chaucer
Our Objectives

قیام کا مقصد

یونیورسٹی کی انتظامیہ خود بھی حضرت امام زمانہ (عج) کی منتظر بننے کے لیے کوشاں ہے اور ملت تشیع کے بچوں، بچیوں اور مومنین کو ان کے استقبال کے لیے تیار کرنا اپنا مقصد حیات سمجھتی ہے۔

گھر گھر علم کی شمع

ہر گھر کی دہلیز تک علوم محمدؐ و آل محمدؑ پہنچانا خصوصاً جوان نسل میں دینی آگاہی پیدا کرنا۔

خواتین کی تعلیم

وہ طالبات جو مڈل، میٹرک یا بی اے کے بعد گھر میں فارغ ہیں، انہیں گھر بیٹھے اعلیٰ دینی تعلیم کی سہولت فراہم کرنا۔

خطابت و تبلیغ

وہ مومنین و مومنات جو مجلس پڑھنے کا شوق رکھتے ہوں انہیں اس کے لیے مواقع اور تربیت فراہم کرنا۔

تحفظِ عقائد

عزاداری امام حسینؑ کے عظیم معنوی سرمایہ سے اپنے عقیدہ، ایمان اور تقویٰ کی حفاظت کرنا۔

اتحاد بین المسلمین

اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب مکالمہ سے دنیا میں امن و آشتی کے لئے کوشاں رہنا۔

اعلیٰ تعلیم

فاضل ایران کے کورس کے لیے قم اور مشہد کے تعلیمی مراکز میں تعلیم و تربیت کا خصوصی انتظام۔

امتیازی خصوصیات

گھر بیٹھے تعلیم و تربیت کی سہولت اور آڈیو، ویڈیو کا استعمال۔

واعظ تک تمام کورسز آسان اردو زبان میں۔

کتب کے ہدیہ کے علاوہ کسی قسم کی کوئی فیس نہیں۔

تعلیمی اور تربیتی ورکشاپس میں علماء کرام کے لیکچرز کا اہتمام۔

مومنات کوآرڈی نیٹرز کو رداء حضرت فاطمۃ الزہراءؑ کے عنوان سے ردائیں۔

تنظیمی ڈھانچہ

سٹڈی سنٹر کا قیام

پاکستان اور بیرون ممالک جہاں مسجد یا امام بارگاہ ہو، وہاں سٹڈی سنٹر بنایا جا سکتا ہے۔
انتظامیہ: کوآرڈی نیٹر، ڈپٹی کو آرڈی نیٹر، پیش نماز اور دو اساتذہ۔

علماء کونسل

ہر ضلع میں علماء کی ایک کونسل تشکیل دی گئی ہے جو بہتر کارکردگی کے لئے تجاویز مرتب کرتی ہے اور امتحانات میں معاونت کرتی ہے۔

مجلس مشاورت

اکابرین شیعہ، ماہرین تعلیم اور وکلاء پر مشتمل مجلس جو تعلیمات محمد و آل محمد ؑ کو ہر گھر تک پہنچانے میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔

30,000+
طلباء و طالبات
1000+
فارغ التحصیل
145+
فاضل اساتذہ
32+
ممالک میں موجودگی

آج ہی اپنے سفر کا آغاز کریں

اگر آپ بھی داخلہ لینا چاہتے ہیں یا اپنی مسجد و امام بارگاہ میں یونیورسٹی کا سٹڈی سنٹر قائم کر کے اپنے بچوں کو علوم محمد و آل محمدؑ سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔