اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں کی شہادت میں مغربی ممالک ملوث ہیں اور ایرانی سائنسدانوں پر دہشت گردانہ حملوں اور ان کی شہادت کے پیچھے MI6 کی دھمکیوں کا کردار ہوسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ الزام براہ راست مغربی ممالک پر عآئد ہوتا ہے کیونکہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل پٹریاس پہلے ہی کہہ چگے ہیں کہ وہ ایران کے اندر تخریبی کارروائیوں کے لئے ایک دہشت گرد ٹولہ تشکیل دے چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کرکے ایران کی علمی پیشرفت کو روکنا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا کرنے میں ہر گز کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔
انھوں نے ویکی لیکس کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویزات خاص اہداف کے پیش نظر اور جان بوجھ کر شائع کی گئی ہیں اور ایران وکی لیکس کی دستاویزات کو شک کی نظر سے دیکھتا ہے۔
|