Misba-hudduja University
Islamic education at your doorstep
حرف آغاز آراء انتظامیہ کونسلز کوآرڈی نیٹرز سلیبس کتب داخلے امتحانی سنٹرز نتائج داخلہ فارم

تصا ویر

خبریں رابطہ
اصلی صفحہ  
 
 
7 6 5 4 3 2 1
   
آراء
آقای رہبر آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ا ی مدظلہ العالی
مستقبل پردقیق نظر، علمی مدیریت میں تحول و تبدیلی کا پروگرام ، تعلیمی متون پردقیق نظر ، حوزات علمیہ کی ضرورتوں کے مطابق مناسب منصوبہ بندی ، مستقبل کے لئے منصوبہ سازی ، اور آزاد فکر و آزاد اندیش علمی نشستوں اور کرسیوں پر زيادہ سے زیادہ اہتمام ، جدید ترین ٹیکنالوجی اور سریع ترین تبدیلیوں کے پیش نظررشد اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہنے کے لئے بنیادی ضروریات میں سے ہے ۔ حوزات علمیہ میں سب سے اہم کام ان کی درست اور صحیح سمت میں ہدایت اور مدیریت و سیاستگذاری ہے۔حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کو درست سیاستگذاری اور مدیریت کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔ اور جدید علمی پیشرفت اور سریع تحولات تبدیلیوں کے پیش نظرحوزہ علمیہ میں موجود قوی اور باتجربہ افراد و ماہرین کے نظریات سے فائدہ اٹھا تے ہوئے مستقبل کا منصوبہ تدوین کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی سطح پر تبلیغ کے لئے طلباء کے ایک تربیتی مرکز کی تشکیل بھی لازمی ہے ۔
۱
آیۃ اللہ العظمی آقای ناصر مکارم شیرازی مدظلہ العالی
تبلیغ آئمہ اطہار علیہم السلام میں جامعہ مصباح الدجیٰ اس دور کی اہم ضرورت ہے۔ آقای پروفیسر غلام صابر اور ان کے ساتھیوں کی توفیقات میں اضافہ کے لیے ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔
۱
آیۃ اللہ العظمی آقای سید باقر شیرازی مدظلہ العالی
پاکستان میں جامعہ مصباح الدجیٰ جو کہ ثقۃ الاسلام آقای پروفیسر غلام صابر وفقہ اللہ تعالیٰ کی ہمت اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ بہت زیادہ قابل مسرت ہے اور انشاء اللہ یہ جامعہ ان آثار مہمہ میں سے ہے جو مفید ہوتے ہیں اور ہم بھی اپنی پوری ہمت سے جامعہ کے ہر قسم کے فکری و دینی امکانات وغیرہ سے کوتاہی نہ کریں گے اور جہاں تک ہمطاقت رکھتے ہیں اس کی سربلند ی اور سرفرازی کے لیے اقدامات کریں گے اس زمانے میں اور آیندہ زمانوں میں مسئلہ امامت حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہما السلام اور آئمہ معصومینکی تبلیغ و اشاعت کی بہت اہمیت ہے۔ جامعہ مذکورہ کو ان کی بجا آوری کے لیے جس قدر کتب اور تبلیغی وسائل لازم ہوں وجوہات شرعیہ حتیٰ کہ سہم مبارک امام کا مصرف کر سکتے ہیں مؤمنین و مؤمنات احسن طریقے سے ان کی مدد فرمائیں۔میں امید وار ہوں کہ مستقبل قریب میں اس کے نورانی آثار ان پر ظاہر ہوں گے ۔
۱
آیۃ اللہ العظمی آقای نوری ہمدانی مدظلہ العالی
جامعہ مصباح الدجیٰ کے سلسلے میںپروفیسر غلام صابر کی خدمات قابل تحسین ہیں بہت جلد محبان اہل بیت  پراس جامعہ کے مفید اثرات ظاہر ہوں گے۔
۱
آیۃ اللہ العظمی آقای صافی گلپائیگانی مدظلہ العالی
جامعہ مصباح الدجیٰ کے فاصلاتی طریقہ تدریس و تبلیغ کے متعلق جان کر بہت خوشی ہوئی ۔میں امیدوار ہوں کہ ملت تشیع میں اس کا اہم کردار رہے گا۔
۱
   
 
7 6 5 4 3 2 1
 
۱
۱
   
Site Meter
 

 

Designed by: Shauzab Ali

Copyright © 2004-2010. All right Reserved Misbahudduja University