Misba-hudduja University
Islamic education at your doorstep
حرف آغاز آراء انتظامیہ کونسلز کوآرڈی نیٹرز سلیبس داخلے کتب نتائج داخلہ فارم تصا ویر آڈیو ویڈیو خبریں رابطہ
  اصلی صفحہ > خبریں
  28/11/2010

دہشت گردی کی خبریں

 

سوات:مٹہ میں فورسز کی کارروائی،دو شدت پسند ہلاک

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مٹہ کے علاقے شیر پلم میں سیکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ شدت پسندوں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوں شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ، چار افراد زخمی

کورنگی کے علاقے بھٹائی کالونی میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔جبکہ منظور کالونی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ادھررام سوامی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پن بجلی گھر کو میزائلوں سے اڑانے کا منصوبہ ناکام  

ڈی پی او بنوں سجاد خان نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے کرم گڑھی کے مقام پر پن بجلی گھر کو اڑانے کیلئے چار راکٹ میزائل نصب کئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور چاروں میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا۔  

جاسوس طیارے کے میزائل حملے،3افراد ہلاک  

شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں جاسوس طیارے سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جاسوس طیارے سے گاڑی پر دو میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تین افراد ہلاک ہوگئے، گذشتہ چار ماہ سے شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے سے میزائل حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

مختلف علاقوں سے 18ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ گاڑیاں برآمد  

کوئٹہ: ڈی آئی جی انوسٹی گیشن وزیر خان ناصر نے بتایاکہ گرفتار ملزمان میں بم دھماکوں، اغوا برائے تاوان اور گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے ارکان شامل ہیں، جن میں سے کچھ کی شناخت بولان میڈیکل کالج کے ملازمین کے طور پر ہوئی ہے ۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن وزیر خان ناصر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کوئٹہ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں70سے زائد گروہ ملوث ہیں جن کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ 

 

 
۱
۱
   
Site Meter
 

 

Designed by: Shauzab Ali

Copyright © 2004-2009. All right Reserved Misbahudduja University