لندن 15نومبر2010 ء
لندن میں آرٹ کے نادر نمونوں کی نمائش اور نیلامی میں ایک ایسا شاہکار بھی رکھا گیا جس میں مردہ تتلیوں کے پروں کا استعمال کیا گیا تھا۔
اپنی طرز کی اس انوکھی اور دیدہ زیب پینٹنگ میں رنگ برنگی اور دکش پروں والی تتلیوں کا استعمال کیا گیا تھا ، یہ پینٹنگ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی رہی، پانچ میٹر چوڑی اس پینٹنگ کے بارے میں اندازہ ہے کہ اس کی نیلامی پانچ اعشاریہ چھ ملین یو ایس ڈالر میں ہوجائے گی۔ |