Misba-hudduja University
Islamic education at your doorstep
حرف آغاز آراء انتظامیہ کونسلز کوآرڈی نیٹرز سلیبس داخلے کتب نتائج داخلہ فارم تصا ویر آڈیو ویڈیو خبریں رابطہ
  اصلی صفحہ > خبریں
  15/11/2010

 اتحاد، بیداری اور اسلامی ذمہ داری

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے امیرالحاجّ اور رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا ہے کہ اس سال کے حج کا نعرہ اتحاد ، بیداری اور اسلامی ذمہ داری ہے ۔

لاہور 15نومبر2010 ء

حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر نے ریڈیو تہران کی انگریزي سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اسلامی معاشروں کی سب سے بنیادی ضرورت اتحاد و یکجہتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے زور دے کر کہا ہے کہ دشمن کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرے اور سنی شیعہ کشیدگي پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے امیرالحاجّ نے عالم اسلام کے مسائل منجملہ فلسطین، عراق، افغانستان اور پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ دشمن کے فتنوں کے مقابلے میں خاموش نہ رہیں اور اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے تیزي سے آگے بڑھیں۔
ایران کے امیرالحاجّ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونےوالے دو کروڑ پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس سال تمام ایرانی اپنے اضافی اخراجات کم کرکے پاکستان کے سیلاب زدہ عوام کی مدد کریں ۔

..........


 
۱
۱
   
Site Meter
 

 

Designed by: Shauzab Ali

Copyright © 2004-2010. All right Reserved Misbahudduja University