مشہو ر چینی مفکر کے نا م پر شر وع کیا جا نے والا پہلا کنفیوشس امن انعام تا ئیوان کے سا بق نائب صدر Lien Chan کو پیش کیا جا ئے گا اور اس کی تقریب نو بل انعام کی تقریب سے ایک دن قبل منعقد کی جا ئے گی۔
چین کی ایک غیرسرکار ی تنظیم نے یہ انقلابی قد م نو بل انعام کمیٹی کی جانب سے چینی مصنف اور سیا سی کارکن Liu Xiobo کو2010 کا امن کا نو بل انعام دینے کے فیصلے کے بعداٹھا یا ہے۔
Liu اس وقت حکو مت کے خلا ف تخریبی کا رروائیاں کر نے کے جر م میں چین کے جیل میں سزا کا ٹ رہا ہے۔
چینی حکو مت کا کہناہے کہ Liu کوامن کا نوبل انعام دینا چینی حکومت کے خلاف ایک قدم ہے جس کے بعد نہ صر ف چین بلکہ پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک چین کی حمایت میں نوبل انعام کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
|