یہ بات انہوں نے دارعلوم نعیمیہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر علامہ غلام محمد جیالوی ، مفتی محمد رفیق سمیت دیگر علما کرام بھی موجود تھے ۔ مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکی لیکس کے انکشافات میں ہمارے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ کو کافی حد تک مجروحکیا ہے ایسے میں قانون تحفظ ناموس رسالت کو ہدف بنانا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شیری رحمان نے اس قانون کے بارے میں اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرکے خطرات میں اضافہ کیا ہے ہمارا حکومت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور پہلے سے مبتلا وطن کو مزید مشکلات میں نہ ڈالیں ۔مفتی منیب نے مطالبہ کیا کہ قانون توہین رسالت میں ترمیم کیلئے غیر مسلم وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کو فی الفور تحلیل کیا جائے ۔شیری رحمان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو فورا واپس لیا جائے۔
|