پروفیسر علامہ غلام صابر کا ضلع چنیوٹ،جھنگ ،بھکر،لیہ اور خوشاب کے دینی مدارس کا دورہ
لاہور ۔۔۔۔۔ 4اکتوبر 2010ء
پرفیسر علامہ غلام صابروائس چانسلر نے سید عقیل اصغر کوآرڈی نیٹرضلع لاہور،مولانا شعیب الحسن اور شوذب علی آئی ٹی مینجرکے ہمراہ چانسلر جناب آغاسید سیدین موسوی صاحب کی خصوصی ہدایت پر ضلع چنیوٹ، جھنگ ،بھکر،لیہ اور خوشاب کے ان دینی مدارس کا دورہ کیا جہاں مصباح الدجی یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر بنے تھے اور وہ مقامات بھی دیکھے جو سیلاب کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنے تھے
اس دورے کا مقصد ان علماء کرام ،اساتذہ اور عزاداران کا شکریہ ادا کرناجنہوں نے یونیورسٹی کے امتحانات میں قربۃ الی اللہ یونیورسٹی سے تعاون کیا اور ان علاقوں کے سیلاب سے متاثرین کے غم میں شرکت کرناتھی۔
4 اکتوبر2010 ءصبح 6 بجےمصباح الدجی یونیورسٹی کا یہ وفدلاہور سے روانہ ہوا۔ یہ وفد 10 بجے کلیۃ العباس بھوانہ میں پہنچا۔ مدرسے کے پرنسپل علامہ سید شمشیر حسین کاظمی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے جامعہ مصباح الدجی یونیورسٹی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا:
" میری نظر میں یقیناًیہ ایک بہت اچھاکام ہے دین مبین کی خدمت کے لیے شاید پاکستان میں یہ پہلا قدم ہے اگرچہ پاکستان میں اور بھی مدارس چل رہے ہیں بچیوں کے بھی اور بچوں کے بھی۔اس ادارے جیسا میں نے ابھی تک کوئی ادارہ نہیں دیکھا۔میں صبح سوچ رہا تھاکہ جس طرح اقبالاوپن یونیورسٹی پوری دنیا میں مشہور ہو چکی ہےانشاء اللہ ایک دن ضرور آئے گا جب یہ مصباح الدجی یونیورسٹی بھی پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔"
اس کے بعد وفد نے نماز ظہرین جامعہ حسینیہ سول لائن جھنگ صدر میں ادا کی ۔ پھر جامعہ کے علماء سے ملاقات کی ۔ علامہ تصور اقبال شاکری پرنسپل جامعہ حسینیہ سول لائن جھنگ صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے جامعہ مصباح الدجی یونیورسٹی کے بارے میں فرمایا: " ان کا طریقہ تعلیم بہت اچھا ہے جو لوگ باقاعدہ کسی ادارے میں نہیں جاسکتے یا وہ اپنے گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرسکتے ہیں "۔
اس کے بعد علامہ کرار حیدر وائس پرنسپل جامعہ حسینیہ سول لائن جھنگ صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: " یہ پروگرام اوپنیونیورسٹی کی طرح ہے اور شیعہ قوم کے لیے بہت اہم ہے "۔
5 بجے جامعۃ الغدیر احمدپور سیال ضلع جھنگ صدر پہنچے اور حجۃ الالسلام علامہ سید عاشق حسین نجفی پرنسپل جامعۃ الغدیر احمد پور سیال ضلع جھنگ صدر سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ مصباح الدجی یونیورسٹی کے بارے میں فرمایا:
" آپ کی یونیورسٹی کی طرف سے جو پیپر ہماری طرف آئے تھے ۔ان پیپرز کو دیکھا ان کے سوالات پر نظر کی ۔ یہ طریقہ بہت ہی اچھا ہے اس سے طلبہ کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ میں آپ کو دلی طور پر دعادیتا ہوں کہ آپ کو اس میں اوربھی کامیابی ہو "
نماز مغربین بستی شادوخان ضلع لیہ میں ادا کی۔ مولانا سید اصغر شاہ کوآرڈی نیٹر ضلع لیہ نے سیلاب متاثرین کا تعارف کروایا ۔ان کا دکھ اورکرب ناقابل برداشت تھا۔ پھر وہاں سے کروڑلعل عیسن پہنچے ۔
متاثرین سیلاب سےملتےہوئے2بجے جھوک قلندر بخش پنجگرائیں تحصیل دریا خان ضلع بھکر پہنچے۔ نمازفجر کی ادائیگی کے بعد سادات کی ایک بستی کے سیلاب متاثرین سے ملاقات ہوئی جن کا سب کچھ پانی کی بے رحم لہریں بہا کر لے گئی تھی بعد میں مدرسہ دارلہدی زینبیہ کی انتظامیہ ،اساتذہ اور طالبہ وطالبات سے ملاقات ہوئی جناب سید سجاد اسد نقوی صاحب کاحسن اخلاق اور قومی جذبہ دیدنی تھا۔
سید طاہر عباس شاہ جو کہ جھوک بشارت کے رہائشی تھے اور متاثرین سیلا ب میں شامل ہیں اورسید محمد سبطین مہتمم مدرسہ دارالہدی زینبیہ جھو ک قلندر بخش پنجگرائیں تحصیل دریا خان ضلع بھکرنے سیلا ب کی تباہ کاریوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا : "یہ جو مصباح الدجی یونیورسٹی لاہور نے متاثرین سیلاب کی مدد کی ہے ۔ہم سادات و غیرسادات تہہ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں۔"
سید محمد عباس شاہ بانی مسجد وامام بارگاہ جھوک قلندر بخش اور مدرس مدرسہ دارالہدی زینبیہ جھوک قلندر بخش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: " ایسی یونیورسٹی کی ہمارے ملک میں بہت ضرورت ہے ۔"
علامہ سید سجا د اسد نقوی صاحب پرنسپل مدرسہ دارالہدی زینبیہ جھو ک قلندر بخش پنجگرائیں تحصیل دریا خان ضلع بھکرنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے فرمایا :
" ہمارے مدرسہ دارالہدی زینبیہ میں 60 لڑکیاں زیر تعلیم ہیں ان میں سے 32 لڑکیاں مصباح الدجی یونیورسٹی میں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں ہم نے ان کو مختلف کورسز کروائے ہیں جن میں جامعۃ المنتظر ،خانہ فرہنگ اور اب مصباح الد جی یونیورسٹی شامل ہیں ہمیں ان تمام کورسز میں مصباح الدجی یونیورسٹی کا کورس زیادہ آسان اور مفید ثابت ہو اہے ۔"
مدرسہ دارالہدی زینبیہ کی طالبات نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا :
"ان کو ان تمام کورسز میں جو انہوں نے خانہ فرہنگ وغیرہ سے کیے ۔ان میں سب سے زیادہ مصباح الدجی یونیورسٹی کا کورس جامعہ ہے۔ ہماری دلی خواہش ہے کہ مصباح الدجی یونیورسٹی کے تمام کورسز کریں"۔
اس کے بعد 11 بجے جامعہ نقویہ پنجگرائیں تحصیل دریا خان ضلع بھکر پہنچے۔ علامہ طاہرحسین ترابی پر نسپل جامعہ نقویہ پنجگرائیں تحصیل دریا خان ضلع بھکر میں جامعہ مصباح الدجی یونیورسٹی کے بارے میں کہا : " یہ سلسلہ تعلیم بہت اچھا ہے یہ اسی طرح جاری رہنا چاہیے اور انہوں نے اپنے دعائیہ کلمات میں فرمایا کہ خداآپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے "۔
علامہ محمد کاظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا : "مصباح الدجی کا تعلیمی نظام بہت بہتر ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کسی مدرسہ میں جاکر ایسی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ان کےلیے یہ کورسز بہت مفید ہیں "۔
پھر موضع آدھی سرگل تحصیل نور پور تھل ضلع خوشاب کے مومنین سے ملاقات کا موقع ملااور وہاں سے یہ وفد واپس لاہور روانہ ہو ا۔
|