خلیج فارس تعاون کونسل نےایران کےایٹمی مسئلےکے پرامن حل کامطالبہ کیاہے۔
ارنا کی رپورٹ کےمطابق خلیج فارس تعاون کونسل کےسکریٹری عبدالرحمن العطیہ نےآج علاقےمیں کشیدگی پیدا کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو بڑھا چڑھا کر اور خطرہ بناکر نہيں پیش کرنا چاہئے بلکہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے اس مسئلے کو حل کیاجاسکتا ہے۔
عبدالرحمن العطیہ نےمزید کہاکہ ایران کےساتھ خلیج فارس تعاون کونسل کےرکن ممالک کےتعلقات، برادرانہ اور مشترک مذہبی اور ثقافتی اصولوں نیز مشترکہ مفادات پر استوار ہيں۔
مآخذ : ریڈیو تہران |