Misba-hudduja University
Islamic education at your doorstep
حرف آغاز آراء انتظامیہ کونسلز کوآرڈی نیٹرز سلیبس داخلے کتب نتائج داخلہ فارم تصا ویر آڈیو ویڈیو خبریں رابطہ
  اصلی صفحہ > خبریں
  06/12/2010

ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کےمذاکرات کاآغاز

 

اسلامی جمہوریہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان جامع مذاکرات جینوامیں شروع ہوگئےہيں ۔

جینواسےہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق یہ مذاکرات آج ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کےسکریٹری سعیدجلیلی اورگروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان شروع ہوگئےہيں، گروپ پانچ جمع ایک میں روس ، چین ، فرانس ،برطانیہ امریکہ اور جرمنی شامل ہيں۔
ایران اس سےپہلےہی اعلان کرچکاہےکہ مذاکرات کی بنیاد، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹون کےنام ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کےسکریٹری سعید جلیلی کاخط ہوگا۔
مذاکرات کےمحور کاتعین ، دباؤ ڈالنےکےلئےہرقسم کی دھمکی سےاجتناب اورصیہونی حکومت کےایٹمی اسلحوں کےبارےمیں مذاکراتی فریق کےواضح موقف کااعلان وہ موضوعات ہيں جن پرسعیدجلیلی نےکیتھرین اشٹون کےنام اپنےخط میں تاکید کی ہے۔

مآخذ : ریڈیو تہران

 
۱
۱
   
Site Meter
 

 

Designed by: Shauzab Ali

Copyright © 2004-2009. All right Reserved Misbahudduja University