Misba-hudduja University
Islamic education at your doorstep
حرف آغاز آراء انتظامیہ کونسلز کوآرڈی نیٹرز سلیبس داخلے کتب نتائج داخلہ فارم تصا ویر آڈیو ویڈیو خبریں رابطہ
  اصلی صفحہ > خبریں
  05/05/2010

پروفیسر علامہ غلام صابر کا دورہ ایران

 

مصباح الدجی یونیورسٹی کے علماء کرام، کورآرڈی نیٹرزاور طلبہ و طالبات کو دورہ ایران کی دعوت دیتے ہیں پاکستان میں اس ادارےکی مذہبی تعلیمی   کارکردگی قابل ستائش ہے ۔  ( حجۃ الاسلام محمد سالارمعاون امور بین الملل مجمع جہانی اہل بیت علیہم السلام تہران )

پروفیسر علامہ غلام صابروائس چانسلر مصباح الدجی یونیورسٹی کادورہ ایران ۲۰ اپریل تا ۵ مئی ۲۰۱۰ ء انتہائی کامیاب رہا۔ مقامات مقدسہ کی زیارت کے علاوہ حوزہ علمیہ قم و مشہد ایران کی نمایاں شخصیات سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے مصباح الدجی یونیورسٹی کے مذہبی تعلیمی پروگرامز کو اس دور کی اہم ضرورت قرار دیااور یونیورسٹی کی مزید ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس دورے کی کامیابی میں یونیورسٹی ھذا کے ایران میں کوآرڈی نیٹر علامہ امیر حسین ساقی کی خدمات انتہائی قابل تحسین رہیں۔ حوزہ علمیہ قم میں آیۃ اللہ سید مظہر علی شیرازی،علامہ سید ابوالحسن نقوی،علامہ سید عابد رضوی،علامہ سید نقی نقوی اور مشہد مقدس میں علامہ سید عابد حسین نقوی،علامہ سید حسن نقوی،علامہ سید مرتضی نقوی،علامہ خواجہ سلیم اور علامہ شیخ محمد حسین بہشتی نے بھی نمایاں تعاون کیا ۔


Click and watch all pictures
 
۱
۱
   
Site Meter
 

 

Designed by: Shauzab Ali

Copyright © 2004-2010. All right Reserved Misbahudduja University