Misba-hudduja University
Islamic education at your doorstep
حرف آغاز آراء انتظامیہ کونسلز کوآرڈی نیٹرز سلیبس داخلے کتب نتائج داخلہ فارم تصا ویر آڈیو ویڈیو خبریں رابطہ
  اصلی صفحہ > خبریں
  02/06/2010

علماء امامیہ لاہور سے پروفیسر علامہ غلام صابر کا خطاب

 

قومیں علم سے مضبوط ہوتی ہیں۔تعلیمات قرآن اور محمدو آل محمد علیہم السلام ہی دنیا و آخرت میں ترقی اور سعادت کی ضمانت ہے ۔ (پروفیسر علامہ غلام صابر)      

لاہور۔۔۔2جون 2010 ء
جون مسجد اعظم مارکیٹ لاہور میں علماء امامیہ لاہور کے اجلاس میں پروفیسر علامہ غلام صابر وائس چانسلر مصباح الدجی یونیورسٹی نے یونیورسٹی کی تبلیغی ،تدریسی اور تحقیقی کار کردگی پر روشنی ڈالی ۔تمام علماء نے تعلیمات قرآن و اہلبیت علیہم  السلام کی اس جدید روش کی بہت تعریف کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔اپنے خطاب میں پروفیسر علامہ غلام صابر نے کہا  کہ قومیں علم سے مضبوط ہوتی ہیں  تعلیمات قرآن اور محمدو آل محمد علیہم السلام ہی دنیا و آخرت میں ترقی اور سعادت کی ضمانت ہے ۔ مصباح الدجی یونیورسٹی کے مذہبی پروگرامز سے پانچ ہزار سے زیادہ مومنین و مومنات استفادہ کر چکے ہیں ۔ پوری دنیا کے مومنین و مومنات گھربیٹھے مصباح الدجی یونیورسٹی کے فری مذہبی تعلیمی پروگرامز میں داخلہ لے کرتعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ نصابی کتب و سی ڈیز کے علاوہ کورسز کی کوئی فیس نہیں ۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے حوزہ علمیہ قم و مشہد میں تعلیمی ورکشاپس کا بھی اہتمام ہے۔ یونیورسٹی کے علماء کرام ، کوآرڈی نیٹرز اور طلبہ و طالبات پر مشتمل ایک وفد مجمع جہانی اہل بیت علیہم السلام تہران کی دعوت پر مقامات مقدسہ کی زیارت اور حوزہ ہاے علمیہ کے تعلیمی دورہ کے لیے ایران جا رہا ہے۔پروفیسر علامہ صابر نے مزید کہا کہ ہم علماء امامیہ سے یونیورسٹی کے تبلیغی ، تدریسی اور تحقیقی پروگرامز میں تعاون کی اپیل کرتے ہیں ۔


 
۱
۱
   
Site Meter
 

 

Designed by: Shauzab Ali

Copyright © 2004-2010. All right Reserved Misbahudduja University