Misba-hudduja University
Islamic education at your doorstep
حرف آغاز آراء انتظامیہ کونسلز کوآرڈی نیٹرز سلیبس داخلے کتب نتائج داخلہ فارم تصا ویر آڈیو ویڈیو خبریں رابطہ
  اصلی صفحہ > خبریں
  01/12/2010

وکی لیکس: ڈاکٹر قدیرکا معاملہ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ میں لے گئی

 

صدر زرداری نے امریکی سفیر کو یقین دلایا کہ ڈاکٹر قدیر کو گھر پر نظر بند رکھا جائے گا اور میڈیا پر آنے اور سیاست دانوں سے ملاقاتوں سے روکا جائے گا۔

صدر زرداری نے امریکی سفیر کو بتایا کہ نواز شریف ڈاکٹر قدیر کو اپنی جماعت کی نشست پر سینٹ میں لانا چاہتے ہیں اور اگر ایسا ہوگیا تو پھرمیں کہاں کھڑا ہوں گا ؟
وکی لیکس کے تازہ ترین انکشاف کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے معاملے پر امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے صدر زرداری اور وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی جس میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان کی رہائی کے بعد ان کی اپنے گھر کے لان میں میڈیا سے گفتگو سے انہیں سخت مایوسی ہوئی اور اس سے عالمی برادری کو اچھا پیغام نہیں گیا۔
یادرہے کہ امریکی استکبار کی اصطلاح میں "عالمی برادری" سے مراد "ریاستہائے متحدہ امریکہ کی انتظامیہ ہی ہے۔
وکی لیکس کی شائع کردپ امریکی سفارتی دستاویز کے مطابق حکومت پاکستان کا دعویٰ ہے کہ وہ ڈاکٹر قدیر کو نظر بند رکھنے کے لئے قانونی جواز تلاش کر رہی ہے تاہم ڈاکٹر قدیر خان کی عدالت سے رہائی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت پاکستان میں رابطوں اور پیغام رسانی کا فقدان ہے۔ 
سفارتی دستاویز میں امریکی سفیر نے اپنے ریمارکس میں لکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ حکومت کے کنٹرول میں ہے اور ڈاکٹر قدیر خان کی رہائی اعلیٰ حکومتی عہدے دار، اور شاید رحمان ملک کی طے شدہ چال لگتی ہے جس پر صدر زرداری کو اعتماد میں نہیں لیا گیا! 
امریکی سفیر کے مطابق رحمان ملک، جو وزیراعظم یا ڈپٹی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اس سیاسی لائحہ عمل میں ناکام رہے ہیں۔ 
امریکی سفیر کے مطابق نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر قدیر خان کو سینیٹ میں لانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ 
امریکی دستاویز کے مطابق صدر زرداری نے ڈاکٹر قدیر کی رہائی پر حیرت کا اظہار کیا اور امریکی سفیر کو بتایا کہ حکومت خود ڈاکٹر قدیر کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں لے گئی ہے تا کہ وہ نواز شریف کی پارٹی سے سینیٹ کا ٹکٹ نہ لے سکیں۔
اس دستاویز کے مطابق امریکی سفیر نے کہا کہ رحمان ملک کے مطابق صدر زرداری کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائی کا علم امریکی سفیر اور امریکا میں پاکستانی سفیرحسین حقانی سے ہوا جس پر صدر زرداری نے اپنے وزرا سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ 
ملاقات کے دوران صدر زرداری اور وزیر داخلہ رحمان ملک نے امریکی سفیر کو یقین دلایا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کی نقل و حرکت، میڈیا پر آنے اور سیاستدانوں سے ملاقاتوں کو روکا جائے گا۔
صدر زرداری نے کہا انہیں یقین ہے کہ ڈاکٹر قدیر کے گھر پر تعینات پولیس انہیں زیادہ ڈھیل نہیں دے گی۔

 

 
۱
۱
   
Site Meter
 

 

Designed by: Shauzab Ali

Copyright © 2004-2009. All right Reserved Misbahudduja University