Misba-hudduja University
Islamic education at your doorstep
حرف آغاز آراء انتظامیہ کونسلز کوآرڈی نیٹرز سلیبس داخلے کتب نتائج داخلہ فارم تصا ویر آڈیو ویڈیو خبریں رابطہ
  اصلی صفحہ > خبریں
  01/06/2010

ملت جعفریہ کے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے وکلاء کا اہم اجلاس

 

ملت جعفریہ پاکستان کے  وکلاء پر پوری قوم کو ناز ہے (پروفیسر علامہ غلام صابر)

ملت جعفریہ کے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے وکلاء کا اہم اجلاس:
لا ہور ۔۔۔۔یکم جون 2010 ء

پروفیسر علامہ غلام صابر وائس چانسلرمصباح الدجی یونیورسٹی نےہائی کورٹ اور سپریم کورٹ  پاکستان کے ملت جعفریہ کے وکلاء کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک میں بے سہارا انسانیت کی خدمت کے لیے وکلاء کا ایک فورم ہونا چاہیے۔جو دکھی انسانیت کو بلا معاوضہ قانونی معاونت دے   خصوصاً محبان محمد و آل محمد علہیم السلام پر بنائے گئےمن گھڑت مقدمات کی پیروی کرے  اور اسلامی جمہوریہ  پاکستان کی عدالتوں سے انصاف دلائے ۔پروفیسر علامہ غلام صابر نے وکلاء کے اس عزم کو سراہا اور اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ ملت جعفریہ کے ایسے وکلاء پر پوری قوم کو ناز ہے ۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ایک سپریم آرگنائزنگ کونسل تشکیل دی جائے جو اس فورم کو پورے پاکستان میں آرگنائز کرنے کے اقدامات کرے ۔  رانا فرحت علی ایڈووکیٹ کو چیئرمین  سپریم آرگنائزنگ کونسل پا کستان  منتخب کیاگیا۔اس خصوصی اجلاس میں رانا فرحت علی ایڈووکیٹ  ،جمشید صادق علوی ایڈووکیٹ ،رانا احسن علی ایڈووکیٹ ، سید ظفر حسین نقوی ایڈووکیٹ ،سید تصدق حسین ایڈووکیٹ ،سید عارف حسین شاہ ایڈووکیٹ ، علی رضا   علوی ایڈووکیٹ ، سید کامل حسین نقوی ایڈووکیٹ ، سید فیضان عابد نقوی ایڈووکیٹ ، سید محمد ارشد شاہ  نقوی ایڈووکیٹ  ،چوہدری عرفان ایڈووکیٹ  اور چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

 


 
۱
۱
   
Site Meter
 

 

Designed by: Shauzab Ali

Copyright © 2004-2010. All right Reserved Misbahudduja University