٭ زیادہ ہوشیارسی دراصل بدگمانی ہے ۔
٭ محبت دور کے خاندان والے کو نزدیک کر دیتی ہے اور عداوت خاندان کے قریبی رشتہ دار کو دور ہٹا دیتی ہے ۔
٭ کامل فقیر وہ ہے جو لوگوں کو اللہ کی رحمتوں سے مایوس کرے اور نہ ہی لوگوں کو گناہ کرنے کی ڈھیل دے ۔
٭ گناہ کو چھوڑ کر باقی تمام معاملات میں لوگوں سے اتفاق کرنے کا نام حسن خلق ہے ۔
٭ ایمان کی علاقت یہ ہے کہ جہاں سچ بولنے سے ضرر و تقصان کا اندیشہ ہو ، وہاں بھی سچ بولے ۔
٭ تقدیر کے باب میں غور و فکر ایسا ہے کہ جیسے کوئی اندھیری رات میں محو سفر ہو ۔
٭ لوگ بیماری کے خوف سے غذا چھوڑ دیتے ہیں ،لیکن عذاب الہی کے خوف سے گناہ نہیں چھوڑتے
|