Misba-hudduja University
Islamic education at your doorstep
حرف آغاز آراء انتظامیہ کونسلز کوآرڈی نیٹرز سلیبس داخلے کتب نتائج داخلہ فارم تصا ویر آڈیو ویڈیو خبریں رابطہ
  اصلی صفحہ > اقوال زری
  16/11/2010

حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال

 

٭ انصاف ، صادق کے لیۓ خوشی اور بدکرداروں کے لیے خوف ہے ۔

٭ جو درست کلام سے جواب دیتا ہے اس کے لب چومے جائیں گے ۔

٭ جو کوئی جاہل کو عزت دیتا ہے وہ اس کی مانند ہے جو موتیوں کی تھیلیوں کو پتھروں  میں پھینکے ۔

٭ جیسے کتا اپنی  قے کی طرف لوٹتا ہے ، ایسے ہی جاہل بار بار حماقت کرتا ہے ۔

٭ شریر آدمی جو مسکین لوگوں کا حاکم ہو ، وہ گرجتا ہوا شیر اور بھوکا ریچھ ہے ۔

٭ دغا کی روٹی ، آدمی کو میٹھی لگتی ہے مگر بالآخر اس کا منہ کنکریوں سے بھر جاتا ہے ۔

٭ وہ جو بے وقوف کے ہاتھ پیغام بھیجتا ہے ، گویا اپنے پاؤں خود ہی کاٹتا ہے ۔

٭ گھر اور مال وہ میراث ہے جو باپ سے حاصل ہوتی ہے ، مگر عقل مند اور نیک بیوی نعمت خداوندی ہے ۔

٭ رعایا کی خوشحالی سے بادشاہ کی رونق ہے اور رعایا کی مفلسی سے بادشاہ کی تباہی ہے ۔

٭ ایک خوش مزاج آدمی پژمردہ دلوں کی دوا ہے ۔

٭ بہترین تعلیم ، سب سے اچھا جہیز ہے ۔

٭ ملائم جواب ، غصے کو کھو دیتا  ہے مگر کرخت انگیز ہیں ۔

٭ دانا اپنے دل کی بات کو چھپاتا ہے لیکن احمق اپنی حماقت کی منادی کرتا رہتا ہے ۔

٭ صاحب فہم پر ایک جھڑکی ، احمق پر سو کوڑوں سے زیادہ مؤثر ہے ۔

 

تحریر : راۓ محمد کمال

کتاب کا نام : اقوال زریں

 

 
۱
۱
   
Site Meter
 

 

Designed by: Shauzab Ali

Copyright © 2004-2010. All right Reserved Misbahudduja University