جن برتنوں میں کھانے پینے کی چیزیں ہوں ان کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھ دیں۔
اگر آگ جل رہی ہو یا سلگ رہی ہو تو اس کو بجھا دیں۔
سرمہ دانی اپنے پاس رکھیں اور سوتے وقت سرمہ استعما ل کریں۔
بستر پر لیٹنے سے پہلے اس کو اچھی طرح جھاڑ لیں کیونکہ اگر کوئی نقصان دہ چیز ہوگی تو گر جائے گی۔
سونے سے پہلے مسواک کرنا بھی سنت ہے ۔
بستر اتنا نرم استعمال نہ کریں کہ صبح کی نماز کیلئے اٹھنے میں دقت پیش آئے ۔
داہنی کروٹ پر لیٹ کر دایاں ہاتھ گال کے نیچے رکھ کر سوئیں۔
باوضو ہو کر سونا بھی سنت سے ثابت ہے ۔
سوتے وقت تہجد کی نماز کی نیت کر کے سوئیں تو بہت بہتر عمل ہے۔
رات کو اگر کوئی برا خواب آئے تو اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم پڑھ کر کروٹ بدل کر سو جائیں۔
|