8 جون 2022 : مصباح الدجی یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی ڈیلیگیشن نے تہران کے دورے کے دوران وقتاً فوقتاً کئی بار زیارت کی کیونکہ ڈیلیگیشن کا قیام اس کے قریب ہی دانشگاہ اہل بیت ؑ میں تھا۔ یہ روضہ جدید آرکیٹیکٹ کی عمدہ مثال ہے۔ بغیر ستونوں کے بڑے بڑے ہال، خطبہ کے لیے 15 فٹ بلند سٹیج، صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام، نیز جس طرف بھی نظر دوڑائیں ہر چیز کسی شاہکار سے کم نہیں ہے۔