علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی(مشہد مقدس) کادورہ

پروفیسر علامہ غلام صابر کی زیر قیادت مصباح الدجی یونیورسٹی کا ڈیلیگیشن مشہد مقدس ایران میں دانشگاہ علوم اسلامی رضوی کے کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے۔

15 جون 2022 : جناب پروفیسر علامہ غلام صابر صاحب کی زیر قیادت مصباح الدجی یونیورسٹی کے ڈیلیگیشن نے دانشگاہ علوم اسلامی رضوی مشہد مقدس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پروفیسر صاحب نے مصباح الدجی یونیورسٹی تعلیمی، تدریسی اور تبلیغی امور پر روشنی ڈالی۔ 

آئی ٹی ہیڈ مصباح الدجی یونیورسٹی جناب شوذب علی صاحب نے یونیورسٹی کے آئی پروگرامز کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نےفارسی سے اردو اور اردو سے فارسی میں ٹرانسلیشن کے فرائض بھی انجام دیے۔

دانشگاہ علوم اسلامی رضوی کے مسئولین نے دانشگاہ کے تمام شعبوں کا تفصیل سے تعارف کروایا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے سکالرز کو تحقیق کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے اور سٹوڈنٹس کے آپس میں عملی اور تحقیقی مکالمے بھی ان کی ترقی کے لیے انتہائی مفید ہو سکتے ہیں۔اس سلسلے میں ہم ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔ 

top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University