حرم مطہّر حضرت امام رضا علیہ السلام میں ریکارڈنگ

حرم مطہّر حضرت امام رضا علیہ السلام

جون 2022 : مصباح الدجی یونیورسٹی کے ڈیلیگیشن نے حرمِ مطہّر حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے کے لیے 3 دن سرائے مجمع جہانی مشہد مقدس میں ہی قیام گیا۔ تمام شرکاء نے اجتماعی اور انفرادی طور پر حرمِ مطہر کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ حرم کی طرف سے منعقد کی جانے مختلف تقاریب میں حصّہ لیا۔ انتظامیہ کی طرف سے تمام زاہرین کو تحائف بھی دیے گئے۔

مشہد مقدس ایران میں حرم مطہّر حضرت امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں مصباح الدجی یونیورسٹی کی میڈیا ٹیم نے ڈیلیگیشن کے شرکاء کے انٹرویو کیے۔ جس میں میڈیا ٹیم کے انچارج جناب شوذب علی صاحب اور جناب سید حسنین صاحب، جناب سید محمدرضا صاحب کی کاوش لائق تحسین تھی.

تمام شرکاء نے وزٹ کے بہترین انتظام و انصرام پرمصباح الدجی یونیورسٹی کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الدجی یونیورسٹی کے باقی سٹوڈنٹس کو بھی یہ موقع ملنا چاہیے کہ وہ بھی مقامات مقدسہ کی زیارت کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کی یونیورسٹویوں کی تعلیمی اور تحقیقی روش سے آشنائی حاصل کر سکیں۔ ​

ڈیلیگیشن نے حرم مطہّر کے مسئولین سے بھی مذاکرات کیے۔ جس میں مسئولین نے حرم کے انتظام و انصرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مصباح الدجی یونیورسٹی کی نتظامیہ نے ان کی طرف سے منعقد کیے جانے والے مختلف پروگرامز میں بھی شرکت کی۔

وائس چانسلر مصباح الدجی یونیورسٹی جناب پروفیسر علامہ غلام صابر نےیونیورسٹی کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا اور اس پیش کش پر حرم مطہر کے مسئولین کا شکریہ ادا کیا۔آئی ٹی ھیڈ مصباح الدجی یونیورسٹی جناب شوذب علی نے یونیورسٹی کے آئی ٹی پروگرامز کا ذکر کیا اور فارسی سے اردو اور اردو سے فارسی کی ٹرانسلیشن کے فرائض بھی انجام دیے۔

مشہد مقدس ایران میں حرم مطہّر حضرت امام رضا علیہ السلام کے مسئولین سے مصباح الدجی یونیورسٹی کے ڈیلیگیشن کے مذاکرات

مسئولین نے حرم کے مختلف امور پر تفصیلی روشنی ڈالی اور وائس چانسلرجناب پروفیسر علامہ غلام صابر نے ان کا بھر پور

انداز میں شکریہ ادا کیا۔
top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University