محترم طلباء و طالبات
السلام علیکم یا علیؑ مدد
آپ کی اسائنمنٹ 3 سے 5 منٹ کی ہونی چاہیے۔ براہ کرم یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اسائنمنٹ 40 نمبروں پر مشتمل ہے اور آپ کے حتمی سرٹیفکیٹ کے نمبروں میں 15٪ عملی مشقوں کے ہوں گے۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ اپنے اسائنمنٹ کو پوری محنت اور ذمہ داری سے تیار کریں تاکہ آپ بہترین نمبر حاصل کر سکیں۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
اسائنمنٹ کے لیے دیے گئے عناوین:
آیت تطہیر کی روشنی میں معتبر کتب کے حوالے دیتے ہوئے بیان کریں کہ کیا ازواجِ نبیؐ، رسولِ اکرمؐ کے اہل بیت میں شامل ہیں یا نہیں؟
آپ کیسے ثابت کریں گے کہ آیت مباہلہ خلافتِ علیؑ کی واضح دلیل ہے؟
آیتِ مودّت کی روشنی میں اجر رسالت کا مفہوم بیان کریں۔ نیز کتب کے حوالے بھی دیں؟
آیت درود کی روشنی میں محمد و آل محمدؑ پر درود و سلام بھیجنے کی اہمیت بیان کریں؟
آیت خلافت کی روشنی میں حضرت آدمؑ کی خلافت پر فرشتوں کا اعتراض اور خلافت کا مفہوم بیان کریں؟
آیت امامت کی روشنی میں ’’ لَا یَنَالُ عَهْدِی الظَّالِمِينَ ‘‘ کی وضاحت کریں؟
قرآن مجید اور معتبر کتب کی روشنی سے ثابت کریں کہ وضو میں پاؤں کو دھونا چاہیے یا مسح کرنا چاہیے؟
سائنس اور دین اسلام کی روشنی میں قادر متعال کا وجود ثابت کریں؟
فرشتوں کے وجود اور کردار پر روشنی ڈالیں؟
معجزہ اور علم غیب کے موضوعات پر روشنی ڈالیں؟
اسلام کے مختلف مسالک کی روشنی میں تحریفِ قرآن کا مفہوم بیان کریں؟
تفسیر قرآن کے اصول و ضوابط پر روشنی ڈالیں؟
معاد جسمانی: جسمانی حیات بعد از مرگ کی حقیقت کے عنوان پر روشنی ڈالیں؟
قیامت اور نامہ اعمال کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں مختصر بیان کریں؟
عالم برزخ: موت اور قیامت کے درمیان کی زندگی کا مفہوم بیان کریں؟

