مستقبل پردقیق نظر، علمی مدیریت میں تحول و تبدیلی کا پروگرام ، تعلیمی متون پردقیق نظر ، حوزات علمیہ کی ضرورتوں کے مطابق مناسب منصوبہ بندی ، مستقبل کے لئے منصوبہ سازی ، اور آزاد فکر و آزاد اندیش علمی نشستوں اور کرسیوں پر زيادہ سے زیادہ اہتمام ، جدید ترین ٹیکنالوجی اور سریع ترین تبدیلیوں کے پیش نظررشد اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہنے کے لئے بنیادی ضروریات میں سے ہے ۔ حوزات علمیہ میں سب سے اہم کام ان کی درست اور صحیح سمت میں ہدایت اور مدیریت و سیاستگذاری ہے۔حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کو درست سیاستگذاری اور مدیریت کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔ اور جدید علمی پیشرفت اور سریع تحولات تبدیلیوں کے پیش نظرحوزہ علمیہ میں موجود قوی اور باتجربہ افراد و ماہرین کے نظریات سے فائدہ اٹھا تے ہوئے مستقبل کا منصوبہ تدوین کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی سطح پر تبلیغ کے لئے طلباء کے ایک تربیتی مرکز کی تشکیل بھی لازمی ہے ۔