ملاقات: حجۃ الاسلام علامہ امین شہیدی مؤسسہ کوتاہ مدت قم المقدس

12 جون 2022 :   مؤسسہ کوتاہ مدّت  قم المقدس میں حجۃ الاسلام و المسلمین جناب علامہ امین شہیدی صاحب سے ملاقات ہوئی۔ وہ چند گھنٹے پہلے ہی پاکستان سے قم المقدس تشریف لائے تھے۔ انہوں نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش مسائل پر مدلل انداز میں روشنی ڈالی۔

 ڈیلیگیشن کے سربراہ جناب پروفیسر علامہ غلام صابر صاحب نے مصباح الدجی یونیورسٹی کے تعلیمی، تدریسی اور تبلیغی پروگرامز کی پیش رفت کے بارے میں انہیں آگاہ کیا اور درپیش مسائل کا تفصلاً ذکر کیا۔  

آخر میں دانشگاہ اہل بیت تہران کی طرف سے جاری کی جانے والی اسناد ڈیلیگیشن کے تمام شرکاء میں تقسیم کیں۔

top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University