12 جون 2022 : مہارتی بیان قم المقدس کے مسئولِ محترم جناب آقای سیدابراہیم ملکی صاحب نے مصباح الدجی یونیورسٹی کے ڈیلیگیشن کی آمد پر ان کا بہت گرم جوشی سے استقبال کیا۔
انہوں نے مؤسسہ کی کاکردگی بیان کرتے ہوئے فرمایا: ’’عالم دین کو صرف دینی علوم کا ماہر نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے لیے عصری علوم کی آگاہی بھی لازم ہے۔‘‘
ڈیلیگیشن کے سربراہ جناب پروفیسر علامہ غلام صابر صاحب نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ویژن کو بہت سراہا۔ اس کے بعد جناب ڈاکٹر سید ھدایت صاحب نے Key to Success کے عنوان سے مدلل گفتگو کی۔ آخر میں جناب سید ابراھیم ملکی صاحب کے ڈیلیگیشن کے شرکاء کو تحائف بھی دیے۔
آئی ٹی ہیڈ مصباح الدجی یونیورسٹی جناب شوذب علی نے یونیورسٹی کے آئی ٹی پروگرامز کا تفصیلی ذکر کیا اور فارسی سے اردو اور اردو سے فارسی ٹرانسلیشن کے فرائض بھی انجام دیے۔