مدرسہ المہدیؑ قم المقدس کا دورہ

مدرسہ المہدیؑ قم المقدس

12 جون 2022 : مصباح الدجی یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی ڈیلیگیشن نے قم المقدس کے دورے کے دوران مدرسہ المہدیؑ کے رئیس حاج آقای محسنی سے ملاقات کی۔ مسئول محترم نے ڈیلیگیشن کی آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پھر انہوں نے مدرسہ کے تعلیمی معاملات، انتظامی نظم و نسق پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں موجود جناب آقای قہرمانی اور فارسی زبان کے استاد محترم جناب محمد جعفری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا. ڈیلیگیشن کے سربراہ پروفیسر علامہ غلام صابر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مصباح الدجی یونیورسٹی کے تدریسی، تنظیمی اور تبلیغی پروگرامز پر بھی روشنی ڈالی۔

آئی ٹی ہیڈ مصباح الدجی یونیورسٹی جناب شوذب علی نے یونیورسٹی کے آئی ٹی پروگرامز اور مستقبل کے اہداف کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فارسی سے اردو اور اردو سے فارسی ترجمے کے فرائض بھی ادا کیے۔

یونیورسٹی کی طرف سے فارسی اساتذہ کو انعامات بھی دیے گئے جن کی مصباح الدجی یونیورسٹی کے فارسی شعبہ میں نمایاں خدمات رہیں تھیں۔ 

آخر میں یونیوسٹی کے تمام شرکاء کو کھانا بھی دیا ۔

top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University