ہدایات: خط و کتابت کے ذریعے کلاس

٭ جن طلبہ و طالبات نے آن لائن داخلہ فارم پُر نہ کیا ہو ۔کتب اور دیگر سٹڈی میٹیریل کے ساتھ ہی انہیں داخلہ فارم پوسٹ کر دیا جائے گا۔ جسے پُر کر کے ایک ہفتے کے اندر اندر یونیورسٹی آفس میں بھیجنا لازم ہو گا ۔
٭ جس کورس میں داخلہ لینا ہو اس پر () لگائیں۔ ایسوسی ایٹ عالم/ عالمہ کے کورس کے لیے کم از کم اردو پڑھنا لکھنا جاننا ضروری ہے۔ زیادہ تعلیم کو ترجیح دی جاتی ہے۔
٭ داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کریں: ۱۔ ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر ۲۔ سابقہ تعلیمی اسناد کی فوٹو کاپیاں
۳۔ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی (اگر اپنا شناختی کارڈ نہیں بنا تو سرپرست کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی)
٭ داخلہ فارم کی تصدیق مصباح الدجی یونیورسٹی کے کوآرڈی نیٹر یا کسی بھی شیعہ عالم دین یا کسی بھی عزادار سے کروائیں۔
٭ کورسز کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے: ۱۔ ایسوسی ایٹ عالم/ عالمہ ۲۔ عالم/ عالمہ، پیش نماز ۳۔ فاضل عربی ، فاضل ایران/ عراق /شام
٭ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ڈائریکٹ داخلہ نہیں ہو سکتا۔ دوسرے مرحلے میں داخلے کے لیے پہلے مرحلے کا امتحان پاس کرنا لازمی ہو گا۔ اسی طرح فاضل عربی یا فاضل ایران سے پہلے عالم/ عالمہ کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔
٭ اگر کتابوں کے ایک سیٹ سے ہی استفادہ کر کے مزید طلبہ و طالبات امتحان دے سکتے ہوں تو انہیں یونیورسٹی سے مزید کتابیں منگوانے کی ضرورت نہیں۔ داخلہ فارم یا اس کی فوٹو کاپی کو پُر کر کے یونیورسٹی کے آفس میں بھیج دیں۔ انہیں رجسٹریشن نمبر جاری کر دیا جائے گا۔
٭ اگر کسی طالب علم کا اڈریس یا فون نمبرتبدیل ہو جائے تو وہ فورًا یونیورسٹی کے آفس میں اطلاع دے۔
٭ ایسوسی ایٹ عالم/ عالمہ کے مکمل کورس کی کل 8 مشقیں ہیں۔ تحریری مشق سٹوڈنٹس خود پُر کریں گے لیکن ناظرہ، زبانی اور عملی مشقیں خود پُر نہیں کر سکتے۔ ان مشقوں کو یونیورسٹی کے منتخب کردہ کوآرڈی نیٹر ، کسی بھی شیعہ عالم دین، عزادار یا شیعہ ٹیچر سے پُر کروائیں جو ان مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہوں۔
٭ امتحان سال میں 2 دفعہ جولائی اور دسمبر میں لیا جاتا ہے۔
٭ ایسوسی ایٹ عالم/ عالمہ کے فرسٹ سمیسٹر کے امتحان کے لیے 1 تا 4 مشقیں ، اسی طرح سیکنڈ سمیسٹر کے لیے بھی 5 تا 8 مشقیں حل کر کے یکم جون تک بھیجنا ضروری ہیں۔ ایسے طلبہ و طالبات جو دسمبر میں امتحان دینا چاہیں انہیں اپنی مشقیں یکم نومبر تک بھیجنا ضروری ہے۔ جن کی مشقیں مقررہ تاریخ تک نہ پہنچیں وہ امتحان دینے کے اہل نہ ہوں گے۔
٭ ایسوسی ایٹ عالم/ عالمہ کے فرسٹ سمیسٹر اور سیکنڈ سمیسٹرکا امتحان الگ الگ بھی دیا جا سکتا ہے اور اکٹھا بھی۔ شرط یہی ہے کہ مقررہ تاریخ تک مطلوبہ مشقیں یورنیورسٹی آفس میں پہنچنی چاہییں۔
٭ امتحانی سنٹر سٹوڈنٹ کے گھر کے قریب کسی مدرسہ ، مسجد یا امام بارگاہ میں بنایا جائے گا۔
٭ مصباح الدجی یونیورسٹی کے کسی بھی کورس کی نہ تو کوئی داخلہ فیس ہے اور نہ ہی امتحانی فیس سوائے کتب و سی ڈیز کے ہدیہ کے۔
٭ نتائج کو درج ذیل پانچ درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے(گریڈ ضعیف کے حامل سٹوڈنٹس کو اگلے کورس میں داخلہ نہیں دیا جائےگا):
(i) Excellent (عالی) 90% to 100% (ii) Very Good (خیلے خوب) 80% to 89% (iii) Good (خوب) 60% to 79% (iv) Normal (متوسط) 40% to 59% (v) Weak (ضعیف) 00% to 39%

top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University