فارسی لینگوئیج کورس
آپ گھر بیٹھے ایران کے بہترین اساتذہ سے دنیا کے جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ صرف 6 مہینے میں فارسی سیکھ سکتے ہیں۔ اس نظام میں آن لائن و آف لائن کلاسز کے ساتھ ساتھ آن لائن و آف لائن امتحانات بھی شامل ہیں جب کہ سٹوڈنٹس کا ایک وٹس ایپ گروپ بنایا جاتا ہے جہاں وہ اپنے فارسی کے اُستاد اور کلاس فیلوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں مدد لے سکتے ہیں . کورس میں فارسی لکھنے، پڑھنے، سننے اور بولنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔۔۔
امتیازی خصوصیات :
آف لائن ویڈیو لیکچرز و مختصر کلپس
ھر درس کے آف لائن لیکچرز اور گفتگو Conversation بہتر بنانے کے لیے آف لائن ویڈیوز بنائی گئی ہیں جنہیں سٹوڈنٹس کسی بھی وقت دیکھ یا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ جبکہ ہر ہفتے سٹوڈنٹس نے اپنی پریکٹیکل اسائنمینٹس بھی جمع کروانی ہوتی ہیں
ہفتے میں لائو کلاسز اور شفاہی امتحان
سٹوڈنٹس کی اپنے ایرانی استاد کے ساتھ ہفتے میں دو لائو کلاسز ہوتی ہیں جس میں بولنے اور سننے پر خاص توجہ دی جاتی ہے ۔
جدید لرننگ مینجمینٹ سسٹم کا استعمال
یونیورسٹی کے جدید لرننگ مینجمینٹ سسٹم کی مدد سے سٹوڈنٹس 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت اپنے درس سن سکتے ہیں اور اپنے آف لائن امتحانات دے سکتے ہیں ۔
تجربہ کار اہل زبان ایرانی اساتذہ
اس کورس میں تدریس کرنے والے اساتذہ 10 سال سے زیادہ ایران کی معتبر یونیورسٹیز مین فارسی پڑھانے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ خواتین کے لیے خواتین جبکہ مرد سٹوڈنٹس کے لیے مرد اساتذہ کی الگ الگ کلاسز ہوتی ہیں .
فارسی لہجے کو بہتر بنانے کے لیے آڈیو کتب
فارسی کی ہر کتاب سٹوڈنٹس کو سوفٹ کاپی میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تو دی جاتی ہے مگر لہجے اور الفاظ کی صحیح آدائگی کے لیے آڈیو میں تمام کتب کو ریکاڈڈ فارم میں مہیا کی جاتی ہیں
ایرانی استاد کے ساتھ وٹس ایپ گروپ
ہر کلاس کا وٹس ایپ پر الگ گروپ بنایا جاتا ہے جس میں نہ صرف کچھ اساینمینٹس ہوتی ہیں بلکہ سٹوڈنٹس کسی بھی وقت اپنے کلاس فیلوز یا اُستاد سے بات کر سکتے ہیں
مختلف موبائل اپلیکیشنز کا استعمال
فارسی سیکھنے کے لیے سٹوڈنٹس کو مختلف موبائل اپلیکیشنز بھی دی جاتی ہیں جن کی مدد سے ایرانی کتب ، فلم ، سیریال وغیرہ دیکھ اور سن سکتے ہیں ۔۔۔
فارسی سے فارسی نظام
مصباح الدجی یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 15 سے زیادہ زبانوں اور ملکوں کے سٹوڈنٹس اس کے اس سلیبس سے استفادہ کر چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے کلاس میں اردو سے فارسی یا انگلش سے فارسی کی بجائے فارسی سے فارسی کے جدید نظام کو اپنایا گیا ہے ۔
Certificate
Language: Farsi
PDF Books
Complete Online Course
Audio Lectures
Video Lectures
There is no Admission or Examination fee except Monthly LMS Membership
After paying at least 3 months LMS membership, the student will be able to join the class
Monthly Membership: Yes
Duration : 6 Month
کورس شروع کرنے کے بعد ہم فارسی بولنا کب شروع کریں گے ؟
یقینًا کسی نئی زبان پر مکمل عبور حاصل کرنے کے لیے ایک طویل عرصہ درکار ہوتا ہے ۔ مگر ہمارے طریقہ تدریس کے ذریعے کم وقت میں بھی بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ اس بات کا جواب آپ کو ان دو سٹوڈنٹس کی اسائنمنٹس سے مل جائے گا ۔
کینڈا کے سٹوڈنٹس کی فارسی کی
پہلی کتاب کی اسائنمنٹ
پاکستان کے سٹوڈنٹس کی فارسی کی تیسری کتاب کی اسائنمنٹ
جدید ٹکنالوجی اور انتہائی تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی میں
سٹوڈنٹس کے لیے لیکچرز اور ایجوکیشنل ویڈیوز کو جدید ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوے انتہائی تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی میں بنایا گیا ہے
کورس میں شامل کچھ آف لائن ویڈیوز کو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں
کورس میں شامل کچھ آف لائن ویڈیوز کو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں
Conversation: My Country
Lecture 19 of book 2
Conversation: Intoduction
This university gives education online with a great facility for those also who live away.
Masooma Hussain
Misbah Hudduja University is the sole university of Millat-e-Ja,afriyya
Barjees kosar
یہ فرسٹ شیعہ یونیورسٹی ہے جو پوری دنیا میں مومنین و مومنات کو گھر بیٹھے دینی تعلیم فراہم کر رہی ہے
Professor Syeda Tatheer Fatima
مصباح الدجی یونیورسٹی میں کورس کو شارٹ کر کے اچھے طریقے سے پڑھایا جاتا ہے
Professor Mohsin Raza
ادارہ کا طرز کسی حد تک ہمارے بزرگ علماء سے ملتا ہے
میرا نام محمدثقلین ہے ۔ اور میں ہورایزن کالج چکوال میں بایئو سا نسز میں لیکچرار ہوں۔ میرے والدین کی یہ خواہش تھی کہ میں علم دین حاصل کروں لیکن زندگی کی لگام ہانک کر مجھے بایئو سا نسز میں لے کر آ گئی ۔ عمر کے ساتھ ساتھ ضرورت علم دین کی کمی شدت اختیار کرتی گئی ، اور یہ فکر کہ آخر حق اور نا حق میں کیسے تمیز کریں۔کون صحیح ہے کون نہیں کیسے پرکھا جائے۔عقیدہ صحیح نا صحیح تو بعد کی بات ہوئی خود عقیدہ کیا ہے؟ کیسے سمجھیں؟۔اب ان سب کا حل کیسے کریں کیونکہ جب ہم وقت نکال پاتےہیں اس وقت مدارس میں موجود اساتذہ کے پاس وقت نہیں ہوتا ۔ کہ شام تک جس طرح ہم تدریس سے تھک چکے ہوتے ہیں یہی حال ان کا بھی ہوتا ہے ۔ پھر ایک دن ہمت کر کے کسی سے اپنی خواہش ظاہر کر ہی دی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ
"لن تنالواالبر حتیٰ تنفقوا مما تحبون”
یہ آیت میرے لیے مشعل راہ بنی اور میں نے مدارس کی تلاش شروع کر دی ۔اسی دوران مجھے مصباح الدجیٰ یونیورسٹی کا علم ہوا اور میں نے مصباح الدجیٰ یونیورسٹی کے بارے میں جاننا شروع کیا –اس ادارے کے کورسز کو جب اپنے والد صاحب سے شئیر کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ادارہ کا طرز کسی حد تک ہمارے بزرگ علماءجیسے علامہ نصیرحسین صاحب مرحوم پرنسپل دارلعلوم محمدیہ کے طرز سے ملتا ہے جو کہ انتہائی اہم ہے۔ تاکہ بزرگان کا تسلسل قائم رہے۔اور ادارہ عصر حاضر کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ ان سب باتوں کو مد نظر رکھ کر میں نے یونیورسٹی کے کوآردینیٹرز سے رابطےکیے تو مجھے شوزیب علی صاحب کا کنٹیکٹ ملا۔ جنہوں نے مجھے یونیورسٹی کے بارے میں بتایا۔ اور میری راہنمائی کی ۔ شوزیب علی مجھے وقت بہ وقت داخلے کی تفصیلات بتاتے رہے ۔ دوران کورس 24گھنٹوں میں جس وقت شوزیب صاحب کی ضرورت پڑی انکی راہنمائی کو ساتھ پایا ۔ جب سلیبس شروع ہوا تو مولانا صابر حسین صاحب کے لیکچرز اور قاری صاحب کی قرات میں راہنمائی بہت موثر ثابت ہوئی ۔ سلیبس میں اس قدر مواد اتنے کم عرصے میں مہیا کیا جاتا ہے کہ جو ایک کم فہم طالب علم کو مقرر بنا دے – اور ضرورت کے تحت ایسا بہترین مواد فراہم کیا جاتا ہے جو مکتب تشیع پر اعتراض کے دندان شکن جوابات ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہم حدیث تو پڑھ لیتے ہیں لیکن حدیث کی پرکھ کیا ہے وہ علامہ صابر حسین صاحب کے لیکچرز سے پتہ چلا۔ انسان کیا ہے ؟ علم فلسفہ نے معصومین ،انسان اور انسانیت حتیٰ کہ شیعت کو سمجھنے میں بہترین راہنمائی کی ہے۔ مصباح الدجیٰ یونیورسٹی ایک بہترین ادارہ ہے جو مومنین کی علوم آل محمدؑ کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ مصباح الدجیٰ یونیورسٹی ایک ایسا ادارہ ہے جو نہ تو انتہا کی طرف مائل ہے نہ تنگ نظر ہے۔یہ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں علماء مقررین اور مجتہدین کی راہنمائی حاصل ہوتی ہے ۔میری یہ دعا ہے کہ اللہ وحدہ لا شریک اس ادارےکی حفاظت فرمائے۔ نظربد سے محفوظ رکھے ۔ اور مزید ترقی عنایت فرمائے۔ آمین