سرٹیفیکیٹ کورس : تفسیرِ قرآن
امتیازی خصوصیات :
40 معتبر تفاسیر ( 25 اہل سنّت اور 15 شیعہ ) کی روشنی میں تفسیر بیان کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آیات کا اردو اور انگلش میں لفظی اور با محاورہ ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔
صرفی لحاظ سے وضاحت کر دی گئی ہے کہ آیت میں موجود کلمہ اگر اسم ہے تو کون سا اسم ہے ، اگر فعل ہے تو کون سا فعل وغیرہ۔ اسی طرح نحوی لحاظ سے بھی کلمہ کے فعل ، فاعل یا مفعول ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔
ایڈمیشن کا پروسس مکمل ہونے کے بعد سٹوڈنٹ کایونیورسٹی کی ویب سائٹ میں اکاؤنٹ بنا دیا جاتا ہے۔ وہ LMS کے ذریعے کسی بھی وقت اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ سے ویڈیو لیکچرز سن سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ یونی کوڈ یا PDF میں لیکچر کے نوٹس سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
عام طریقہ تو یہی ہے کہ کسی بھی چیز کا اثبات یا رد کرنے کے لیے کتاب کا حوالہ یعنی کتاب کا نام ، صفحہ اور جلد وغیرہ لکھ دی جاتی ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر وہ حوالہ چیک کرنے لگیں تو نہیں ملتا ۔ اس سے بچنے کے لیے ہم صرف حوالہ دینے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ سکرین پر کتاب کا اصل صفحہ بھی شو کر دیتے ہیں ۔
سٹوڈنٹس کو اچھی طرح واضح کرنے کے لیے آیات کی تفسیر میں جن چیزوں کا ذکر آئے انہیں بھی دکھایا جاتا ہے جیسا کہ آیت مباہلہ میں عیسائیوں کا ناقوس ۔
عموماً عربی کی کتابوں پر اعراب نہیں ہوتےاور طلبہ و طالبات کے لیے عبارت کو پڑھنا مشکل ہوتا ہے۔ ہم نے کتابوں کی عربی عبارت پر اعراب لگا دیے ہیں اور اس کا ترجمہ بھی کر دیا ہے ۔ تاکہ سٹوڈنٹس کو وہ حدیث یا عبارت پڑھنا اور اسےیاد کرنا آسان ہو جائے۔
مصباح الدجی یونیورسٹی طلبہ و طالبات کو یہ سہولت بھی دیتی ہے کہ وہ اپنے فرصت کے اوقات میں جب چاہیں امتحان دے سکتے ہیں اور جونہی وہ اپنے امتحان دیتے ہیں ان کا رزلٹ فوراً ہی ان کے موبائل پر شو ہو جاتا ہے۔ اگر ان کا کوئی جواب غلط ہو گیا ہو تو اس کا درست جواب بھی نیچے شو ہو جاتا ہے۔
سٹوڈنٹس کو ٹیچر کے ساتھ آن لائن گفتگو کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔اسی طرح طلبہ و طالبات کے الگ الگ وٹس ایپ گروپ بنائے جاتے ہیں تاکہ وہ مباحثہ کر سکیں ۔
Certificate
Language Urdu
Book in PDF
Complete Online Course
Audio Lectures
Video Lectures