پہلاحصہ
اس حصہ میں تین دروس ہیں جن میں وضو کے بنیادی مسائل کی وضاحت کی گئی ہے ۔یہ تینوں دروس آقا ی محمد حسین فلاہ زادہ کی کتاب آموزش احکام سطح متوسطہ سے اردو میں ترجمہ کیے گئے ہیں یہ کتاب حوزہ علمیہ قم کے نصاب میں شامل ہے ۔ان دروس میں درج تمام مسائل حوزہ علمیہ قم ایران اور نجف اشرف ایراق کے مراجع عظام کے فتاویٰ سے مرتب کیے گئے ہیں
دوسرا حصہ
احکام وضو میں شیعہ اور اہل سنت کے اختلافات :
نماز مسلمانوں کی بہترین عبادت اور دین کا اہم رکن ہے جس کی قبولیت پر نجات موقوف ہے ۔سینکڑوں جزئی اور کلی اختلافات کامرکز بنی ہوئی ہے ۔کچھ ایسے اختلافات ہیں جو اہل سنت اور شیعوں کے درمیان ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو مذاہب اہل سنت ،دیو بندی اہل حدیث ،وہابی اور بریلوی وغیرہ کے درمیان ہیں ۔بعض وہ ہیں جو ادائے نماز سے تعلق رکھتے ہیں ۔اور بعض وہ ہیں جو اس کی شرائط ہیں یا مقدمات میں شامل ہیں۔ یہاں ہم وضو کے متعلق چند اختلافات کا تذکرہ کرتے ہیں ۔ جن پر دن رات فرقوں اور مذاہب میں بحثوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے بعد ان کے درست یا باطل ہونے پر اہل سنت اور شیعہ کی معتبر کتب سے دلائل دیںگے ۔وضو صحت نماز ہے اگر وضو صحیح نہیں تو نماز باطل ہو گی اور محنت رائیگاں جائے گی ۔
اعضاء کے الٹا یا سیدھا د ہونے کااختلاف :
شیعہ چہرے اور ہاتھوںکو وضومیںاوپر سے نیچے دھوتے ہیںجبکہ اہل سنت نیچے سے اوپرکودھوتے ہیں۔
سر کے مسح کااختلاف :
شیعہ سر کے بعض حصے یعنی سر کے اگلے حصے کا مسح کر تے ہیں جبکہ اہل سنت سر کا مسح کرتے وقت گردن کو بھی شامل کرتے ہیں۔
پاؤں کے دھونے یا مسح کرنے کا اختلاف:
اہل سنت وضو میں پاؤں کو دھوتے ہیں جبکہ شیعہ پائو ںکا مسح کرتے ہیںپائوں دھونے سے ان کا وضوباطل ہوجاتا ہے۔
اہل سنت وضو میں پاؤں کو دھوتے ہیں جبکہ شیعہ پائو ںکا مسح کرتے ہیںپائوں دھونے سے ان کا وضوباطل ہوجاتا ہے۔ چوتھے درس میں ہم ان تینوں اختلافات پر بات کریں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ غیر جانب دارانہ تجز یہ کیا جائے اور تمام مسلمانوں کودعو ت فکر دی جائے ۔وضو کے سلسلہ کے اگلے دروس میں ھم ان موضو عات پر بات کریں گے۔
٭ کس کا وضو قرآن مجید کے مطابق ہے ؟قرآن مجید کی آیت میں اَرْجُلَکُمْ یا اَرْ جُلِکُمْکی قرأت میںاختلاف کیا ہے ؟ آل محمد ؑکی قرأت کیا تھی ؟ اصحاب رسولؐ اس آیت کو کیسے تلاوت کرتے تھے ؟اگر اہل بیت ؑاور صحابہ ؓ قرآن مجید کے موجودہ اعراب پر متفق تھے تو پھر عالم اسلام میں سات قاری کیوں مشہور ہوئے جنہیں قراء سبعہ کہا گیا ؟
٭ کس کا وضو قرآن مجید کے مطابق ہے ؟قرآن مجید کی آیت میں اَرْجُلَکُمْ یا اَرْ جُلِکُمْکی قرأت میںاختلاف کیا ہے ؟ آل محمد ؑکی قرأت کیا تھی ؟ اصحاب رسولؐ اس آیت کو کیسے تلاوت کرتے تھے ؟
اگر اہل بیت ؑاور صحابہ ؓ قرآن مجید کے موجودہ اعراب پر متفق تھے تو پھر عالم اسلام میں سات قاری کیوں مشہور ہوئے جنہیں قراء سبعہ کہا گیا ؟
٭اہل بیت رسول ؑ کے وضو کا طریقہ کیا تھا ؟ ٭اصحاب پیغمبر ؐوضو کیسے کرتے تھے؟ ٭وضو میں تابعین کا عمل کیا تھا؟
Course Curriculum
پہلا ہفتہ | |||
پیش لفظ – وضوء رسول | 00:00:00 | ||
وضوء رسول – درس 1 | 00:00:00 | ||
معروضی سوالات – وضوء رسول:درس اول | 00:14:00 | ||
دوسرا ہفتہ | |||
وضوء رسول – درس 2 – وضو کی شرائط | 00:00:00 | ||
معروضی سوالات – وضوء رسول:وضو کی شرائط | 00:14:00 | ||
تیسرا ہفتہ | |||
وضوء رسول – درس 3 – وضوء جبیرہ | 00:00:00 | ||
معروضی سوالات – وضوء رسول: وضوء جبیرہ | 00:14:00 | ||
چوتھا ہفتہ | |||
وضوء رسول – درس 4 – وضو کے فرائض | 00:00:00 | ||
معروضی سوالات _ وضوء رسول: وضوء کے فرائض | 00:14:00 | ||
پانچواں ہفتہ | |||
وضوء رسول – درس 5 – اَرْجُلَکُمْ کی قرأت | 00:00:00 | ||
معروضی سوالات – وضوء رسول : اَرْجُلَکُمْ کی قرأت | 00:14:00 | ||
چھٹا ہفتہ | |||
وضوء رسول – درس 6 – رسالت ماب ؐ اور اہل بیتؑ کا وضو | 00:00:00 | ||
معروضی سوالات – وضوء رسول : رسالت ماب ؐ اور اہل بیتؑ کا وضو | 00:14:00 | ||
ساتواں ہفتہ | |||
وضوء رسول – درس 7 – اصحا ب رسول رضوان اللہ علیھم کا وضو | 00:00:00 | ||
معروضی سوالات – وضوء رسول : اصحا ب رسول رضوان اللہ علیھم کا وضو | 00:14:00 | ||
آٹھواں ہفتہ | |||
وضوء رسول – درس 8 – تابعین اور وضو | 00:00:00 | ||
معروضی سوالات – وضوء رسول : تابعین اور وضو | 00:14:00 |
Course Reviews
122 سٹوڈنٹس نے داخلہ لیا
بہت نالج والی بک تھی اور بہت اچھی لگی بہت نالج اسے اس لنک سے