14 جون 2022 : مصباح الدجی یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی ڈیلیگیشن نے مشہد مقدس کے دورے کے دوران جامعۃ المصطفی العالمیہ خراسان کے مسئولِ محترم جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضا صالح سے ملاقات کی۔ مسئول محترم نے ڈیلیگیشن کی آمد پرتمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پھر انہوں نے جامعہ کے تعلیمی معاملات، انتظامی نظم و نسق پر روشنی ڈالی اور آخر میں عالم اسلام کو در پیش مسائل کے بارے میں مدلل انداز سے ذکر کیا۔
ڈیلیگیشن کے سربراہ پروفیسر علامہ غلام صابر نے ان کے اور ان کی مدیران کے وقت دینے اور کھانے کا بہترین اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مصباح الدجی یونیورسٹی کے تدریسی، تنظیمی اور تبلیغی کا ذکر کرتے ہوئے اسلام کی ترقی و سربلندی کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔
آئی ٹی ہیڈ مصباح الدجی یونیورسٹی جناب شوذب علی نے یونیورسٹی کے آئی ٹی پروگرامز اور مستقبل کے اہداف کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فارسی سے اردو اور اردو سے فارسی ترجمے کے فرائض بھی ادا کیے۔