سرداب مقدس حرمِ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی زیارت

12 جون 2022 : مصباح الدجی یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی ڈیلیگیشن نے قم المقدس کے دورہ کے دوران جب مؤسسہ بیان کے مسئول جناب حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراھیم ملکی سے ملاقات کی تو انہوں نے فرمایا کہ میں آپ سب کو ایک انمول گفٹ دینا چاہتا ہوں۔ اگر آپ قبول فرمائیں تو میں آپ کے لیے حضرت معصومہؑ قم کی اصل مٹی والی قبر مبارک کی زیارت کا اہتمام کر سکتا ہوں۔ یہ سن کر ڈیلیگیشن کے تمام شرکاء کی خوشی دیدنی تھی۔

مغرب کے وقت وہ حرم میں تشریف لائے۔ تمام ڈیلیگیشن معین جگہ پر ان کا انتظار کر رہا تھا۔ ان کی رہنمائی میں سب ان کے پیچھے جانے لگے۔ انہوں نے چابی نکالی پہلے ایک دروازہ کھولا پھر دوسرا، آگے سرداب تھا۔ اس کے ایک طرف قبر مبارک۔ یہ قبر مبارک سے قریب ترین جگہ تھی۔ تمام شرکاء نے نم آنکھوں کے ساتھ اس کی زیارت کی۔ پھر انہوں نے کہا اگر آپ چاہیں تو نماز مغربین یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

ڈیلیگیشن کے سربراہ پروفیسر علامہ غلام صابر نے نماز مغربین پڑھائی۔ اس کے بعد ادارے کی ترقی و سربلندی، مؤمنین و مؤمنات کی مصائب و الم سے نجات اور ان کے لیے وسعت رزق کی دعا کی۔

جناب سید ابراھیم ملکی صاحب نے ڈیلیگیشن کے تمام شرکاء کو تحائف بھی دیے۔

سرداب: حجۃ الاسلام سید ابراھیم ملکی تحائف دیتے ہوئے۔

سرداب: پروفیسر علامہ غلام صابر نمازِ مغربین پڑھاتے ہوئے

top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University