مصباح الدجی یونیورسٹی میں ایک اور اہم بات ہے 𝐀𝐕𝐀 𝐭𝐞𝐜𝐡𝐧𝐢𝐪𝐮𝐞 ہے

میرا نام پروفیسر محسن رضا علی ہے
میں گورنمنٹ کالج آف کامرس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں as a انگلش پروفیسر گزشتہ تقریبا 18 سال سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں
مصباح الدجیٰ یونیورسٹی کے کورس اسوسی ائٹ عالم میں لرنینگ مینجمینٹ سسٹم کے ذریعے میں میں نے اڈمیشن حافظ امانت علی صاحب کے ساتھ لیا
𝟭) اس یونیورسٹی کا درس و تدریس انتہا ئی اچھا ہے جس طرح میں نے پہلے 𝐓𝐎𝐄𝐅𝐋 یعنی Test of English as a Foreign Language بھی کیا ہے ۔ جس میں ہم نے پڑھنے اور پڑھانے کے طریقے سیکھے اور مصباح الدجی یونیورسٹی بلکل ایسی طریقے سے پڑھا رہی ہے
𝟮) اس میں 𝐁𝐫𝐚𝐢𝐧𝐬𝐭𝐨𝐫𝐦𝐢𝐧𝐠 𝐓𝐞𝐜𝐡𝐧𝐢𝐪𝐮𝐞 ہے جس میں سٹوڈنٹس کی زیادہ involvement ہوتی ہے۔
𝟯) اس میں ایک اور اہم بات ہے 𝐀𝐕𝐀 𝐭𝐞𝐜𝐡𝐧𝐢𝐪𝐮𝐞 یعنی جوآپ سنتے یا پڑھتے ہیں آپ کی آپ کو تصویر بھی دیکھائی جاتی ہے ۔
𝟰) عام طور پرکتابوں کے حوالے سے ایک تشنگی رہ جاتی کہ صیح مسلم کیسی ہے صیح بخاری کیسی ہے سنن ابوداود کیسی ہے اور دیگر کتب کیسی ہیں لیکن مصباح الدجی یونیورسٹی کے لیکچرز میں یہ کتاب کا اصلی صفحہ نکال کراسے بولڈ کر کے اور مطلوبہ حوالہ ھائی لائٹ کر کے اچھے طریقے سے عربی متن پڑھ کر سناتے ہیں اور پھر اس کا ترجمہ بھی کرتے ہیں جس کا فائدہ ہوتا ہے۔ ہمیں عبارت پڑھنے کا پتہ چلتا ہے۔
𝟱) مشکل الفاظ اور اصطلاحات کوسمجھانے کے کے لیے اردو کے ساتھ ساتھ انگلش کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
𝟲) قرآن مجید کی قرآت کے حوالے سے معلم تجوید کے قواعد جس طرح باریکیوں کے ساتھ بتائے گئے ہیں کہ میں انتہائی خوش ہوا ہوں ۔ اس میں ہمیں بہت اچھی فیڈ بیک دی جاتی ہے ۔ بڑی بات یہ ہے دوسری کتابوں جیسے کلام خدا، ہمارے عقائد میں تو فورا لکھا ہوا رزلٹ آجاتا ہے لیکن تجوید میں تو قاری صاحب باقاعدہ ہمارے تلفظ کی غلطیاں نکالتے ہیں جیسے کہ اگر ہم ح کو ٹھیک نہ پڑہیں تو وہ بتاتے ہیں کہ اس کی ادائگی کس طرح ہو گی اور اس کے بعد وہ ہمیں باقائدہ نمبر دیتے ہیں اس طرح ان کا بہت اچھا طریقہ کار ہے ۔
𝟳) میں کوئی خدا نخواستہ کسی پر نکتہ چینی نہیں کرنا چاہتا لیکن مدارس علمیہ میں کچھ ایسا ہے کہ وہاں جو طالب علم پڑھنے جاتا ہے اُس کے لیے باقی مصروفیات سر انجام دینا مشکل ہوتا ہے یعنی اگر بندہ شادی شدہ ہے ۔ گھر کے اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں تو وہ فل ٹائم مدرسے کو وقت نہیں دے سکتا لیکن مصباح الدجی یونیورسٹی میں کورس کو شارٹ کر کے اچھے طریقے سے پڑھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھے اعٰلی معیار کی دینی تعلیم بھی حاصل کرسکتے ہیں
𝟴) ہر پوائنٹ کی وضاحت بہت اچھے طریقے سے کی گئی ہے جیسے وضوء کے درس میں وضو کرنے کی ویڈیوز دیکھائی گئی ہیں جس میں مراجع عظام علماء کرام وضوء کر کے دکھا رہے ہیں۔ اس طریقے سے بندہ وہ سیکھتا ہے جو پڑھنے سے نہیں سیکھ سکتا۔
𝟵) ان کا سٹوڈنٹس کو کسی مشکل کی صورت میں سمجھانے کا انداز بہت اچھا ہے ان کی زبان بہت میٹھی ہے اتنی محبت سے وہ ہمارے سوالات کے جواب دیتے ہیں کہ بلکل ایسے ہی لگتا ہے جیسے بچے کسی بزرگ سے بات کر رہے ہوں۔ کسی بھی مشکل کی صورت میں وہ ہمیشہ ہماری مکمل رہنمائی کرتے ہیں۔
میری مصباح الدجی سے یہی 𝙨𝙪𝙜𝙜𝙚𝙨𝙩𝙞𝙤𝙣 ہو گی کہ آپ اپنی ایڈورٹائزمینٹ کو
بڑھائیں۔۔۔
جب ہمیں مصباح الدجی یونیورسٹی کے بارے میں پتا چلا تو میں سمجتا تھا کوئی عام سا شارٹ کورس ہوگا ہمیں نہیں پتا تھا کہ اتنی اچھی یونیورسٹی ہے جس کا اتنا بہترین نظام ہے اتنا منفرد نظام ہے
میں نے اور حافظ امانت علی صاحب نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ ہم نے مصباح الدجی یونیورسٹی سے عربی بھی سیکھنی ہے اور دیگر کورسز بھی کرنے ہیں۔ میں نے عربی سیکھنے کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا لیکن وہاں مزا نہیں آیا لیکن مصباح الدجی یونیورسٹی ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔
آخرمیں میں اپنی قوم سے ایک رکویسٹ کروں گا کہ وقت کا تقاضہ یہی ہے کہ اپنے بچوں کو علم دین سکھایا جائے عام طور پر والدین سوچتے ہیں کہ شاید ایسا کرنے سے بچے مدرسے تک محدود ہو جائیں گہ لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے مصباح الدجی یونیورسٹی کے ذریعے ہر کوئی دین سیکھ کر اپنی قوم و ملت اور معشرے کی خدمت کر سکتا ہے۔ خاص طور پر جو لوگ معرون ملک ہیں اُن کے لیے یہ بہت بڑی نعمت ہے
والسلام

پروفیسر محسن رضا علی سٹوڈنٹ

top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University