[xyz-ips snippet=”Membership-Due-popup”]
کورسز
ہدایات: LMS کے ذریعے کلاس
٭ لرننگ مینجمنٹ سسٹم( LMS ) کے ذریعے کورس کرنے والے طلبہ و طالبات آن لائن داخلہ فارم پُر کریں گے۔
٭ جس کورس میں داخلہ لینا ہو اس پر ٹِک کریں۔ تعلیمی قابلیت کم از کم اردو پڑھنا لکھنا ضروری ہے۔ زیادہ تعلیم کو ترجیح دی جاتی ہے۔
٭ کورسز کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے:
ڈگری کورسز:
۱۔ ایسوسی ایٹ عالم/ عالمہ
۲۔ پیش نماز
۳۔ عالم/عالمہ
۴۔ فاضل عربی
۵۔ فاضل/ فاضلہ (ایران/ عراق /شام)
سرٹیفیکیٹ کورسز:
۱۔ فارسی لینگوئیج کورس
۲۔ قاری / قاریہ کورس
۳۔ تفسیر قرآن کورس
٭ ڈگری کورسز میں پہلا کورس ایسوسی ایٹ عالم/ عالمہ سب کے لیے لازم ہے۔ اس کے بعد عالم/عالمہ اور فاضل/ فاضلہ کے کورسز کو لیا جا سکتا ہے۔ جبکہ پیش نماز اور فاضل عربی کے کورسز اختیاری ہیں لازمی نہیں۔
٭ سرٹیفیکیٹ کورسز میں سے جس کورس کا انتخاب کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔
٭ مطلوبہ کورس کی تیاری کے لیے سٹڈی مواد ہفتہ وار بنیاد پر سٹوڈنٹ کے LMS اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کیا جاتا ہے جسے وہ اپنے کمپیوٹر یا فون کی مدد سے آن لائن پڑھتے ہیں۔ لیکچرز سنتے ہیں۔ مشقیں حل کرتے ہیں اور امتحان دیتے ہیں۔
٭ اپنی سہولت کے مطابق تمام طلبہ و طالبات اپنی امتحانی ڈیٹ شیٹ خود بناتے ہیں۔
٭ مصباح الدجی یونیورسٹی کے کسی بھی آن لائن کورس کی نہ تو کوئی داخلہ فیس ہے اور نہ ہی امتحانی فیس سوائے LMS کی ماہانہ ممبر شپ کے۔
٭ نتائج کو درج ذیل درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
:Grading Scheme
Equivalent Percentage | Grade Points | Letter Grade |
90 – 100 |
4.00 |
A+ |
85 – 89.99 |
4.00 | A |
80 – 84.99 | 3.66 – 3.99 |
A- |
75 – 79.99 |
3.33 – 3.65 | B+ |
71 – 74.99 | 3.00 – 3.32 |
B |
68 – 70.99 |
2.66 – 2.99 | B- |
61 – 67.99 | 2.00 – 2.65 |
C |
50 – 60.99 |
1.00 – 1.99 |
D |
Below 50 | 0.00 |
F |