مدرسہ امیرالمومنین ؑ قم المقدس کا دورہ

مدرسہ امیرالمومنین (ع)

13 جون 2022 : مصباح الدجی یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی ڈیلیگیشن نے قم المقدس کے دورے کے دوران مدرسہ امیر المؤمنینؑ کے مسئول محترم سے ملاقات کی۔ مسئول محترم نے ڈیلیگیشن کی آمد پرتمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پھر انہوں نے مدرسہ کے تعلیمی معاملات، انتظامی نظم و نسق پر روشنی ڈالی اور وضاحت کی کہ یہ مدرسہ یورپین طلبہ و طالبات کے لیے مخصوص ہے۔

ڈیلیگیشن کے سربراہ پروفیسر علامہ غلام صابر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مصباح الدجی یونیورسٹی کے تدریسی، تنظیمی اور تبلیغی کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔

آئی ٹی ہیڈ مصباح الدجی یونیورسٹی جناب شوذب علی نے یونیورسٹی کے آئی ٹی پروگرامز اور مستقبل کے اہداف کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فارسی سے اردو اور اردو سے فارسی ترجمے کے فرائض بھی ادا کیے۔

top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University