لائبریری دانشگاہ تہران کا وزٹ

تہران یونیورسٹی ایران

9 جون 2022 :  مصباح الدجی یونیورسٹی کا ڈیلیگیشن جب تہران یونیورسٹی پہنچا تو یونیورسٹی کے مسئولین نے بہت پرتپاک انداز سے ڈیلیگیشن کا استقبال کیا۔ ڈیلیگیشن نے سب سے پہلے لائبریری دیکھی۔ یہ اپنی نوعیت کی بہترین لائبریری ہے۔ جس میں قدیم اور جدید علوم پر مبنی کتب کی اعلیٰ کولیکشن موجود ہے۔ لائبریری کی انتظامیہ نے ہر شعبے کا تفصیل سے تعارف کروایا۔ انہوں نے تمام شرکاء کو نایاب مخطوطات تک بھی رسائی دی۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ  کی کتب کے لیے مخصوص ہال ( تالار اقبال لاہوری ) کو دیکھ کر سب کی خوشی دیدنی تھی ۔

top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University