مصباح الدجی یونیورسٹی کے ڈیلیگیشن کا مؤ سسہ کوتاہ مدت قم المقدس میں استقبال

جناب آقای حسین مرادی دولت آبادی نے ڈیلیگیشن کا استقبال کیا

11 جون 2022 :   مؤسسہ کوتاہ مدّت  قم المقدس کے مسئولِ محترم جناب آقای حسین مرادی دولت آبادی صاحب نے مصباح الدجی یونیورسٹی کے ڈیلیگیشن کی آمد پر ان کا بہت گرم جوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے مؤسسہ کی کاکردگی بیان کرنے کے ساتھ ساتھ فضائل محمد و آل محمد علیہم السلام اور خصوصاً ولایت حضرت علی علیہ السلام پر بہت تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نےاس بات پر بھی زور دیا کہ مصباح الدجی یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو حوزہ علمیہ قم المقدس کے ساتھ مسلسل ارتباط رکھنا چاہیے۔ انہیں حوزہ کے تعلیمی پروگرامز میں مناسب سہولتیں دی جائیں گی۔ 

ڈیلیگیشن کے سربراہ جناب پروفیسر علامہ غلام صابر صاحب نے پُر وقار استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مصباح الدجی یونیورسٹی کے تعلیمی، تدریسی اور تبلیغی پروگرامز کو تفصیل سے بیان گیا۔ 

 آئی ٹی ہیڈ مصباح الدجی یونیورسٹی جناب شوذب علی صاحب  نے یونیورسٹی کے آئی ٹی پروگرامز کا اجمالی ذکر کیا اور فارسی سے اردو اور اردو سے فارسی ٹرانسلیشن کے فرائض بھی انجام دیے۔

top
Copyright © 2004-2017. All right Reserved Misbahudduja University