15 جون 2022 : مصباح الدجی یونیورسٹی کے ڈیلیگیشن نے حرمِ مطہّر حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے کے لیے 3 دن سرائے مجمع جہانی مشہد مقدس میں ہی قیام گیا۔ تمام شرکاء نے اجتماعی اور انفرادی طور پر حرمِ مطہر کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ حرم کی طرف سے منعقد کی جانے مختلف تقاریب میں حصّہ لیا۔ انتظامیہ کی طرف سے تمام زاہرین کو تحائف بھی دیے گئے۔
ڈیلیگیشن نے حرم مطہّر کے مسئولین سے بھی مذاکرات کیے۔ جس میں مسئولین نے حرم کے انتظام و انصرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مصباح الدجی یونیورسٹی کی نتظامیہ نے ان کی طرف سے منعقد کیے جانے والے مختلف پروگرامز میں بھی شرکت کی۔
وائس چانسلر مصباح الدجی یونیورسٹی جناب پروفیسر علامہ غلام صابر نےیونیورسٹی کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا اور اس پیش کش پر حرم مطہر کے مسئولین کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ٹی ھیڈ مصباح الدجی یونیورسٹی جناب شوذب علی نے یونیورسٹی کے آئی ٹی پروگرامز کا ذکر کیا اور فارسی سے اردو اور اردو سے فارسی کی ٹرانسلیشن کے فرائض بھی انجام دیے۔